Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 6, 2018

مختصر اہم خبریں۔

صدائے وقت نمائندہ/ ذرائع۔
_________________________
ممبٸ ہاٸ کورٹ سےوسیم رضوی کو
زبردست دھچکا

ممبٸ ہاٸ کورٹ نے رام جنم بھومی پر بناٸ گٸ فلم پر پابندی عاٸد کردی ہے اور حکم جاری کیا ہے کہ اس کا ٹریلر بھی یوٹیوب سے ہٹا دیا جاۓ
----------------------------------------
مغربی بنگال میں رتھ یاتراکی اجازت  نہیں

بی جے پی کی رتھ یاتر 7 دسمبر سے شروع ہونے والی تھی لیکن پہلے ہی اس کو مغربی بنگال میں ممتا حکومت نے روک لگا دی تھی لیکن اس کے بعد اب کلکتہ ہاٸ کورٹ نے بھی اجازت دینے سے انکار کردیا
----------------------------------------
مودی کی پریس کانفرنس کاانتظار

ریاستوں کی انتخابی مہم ختم ہوچکی ہے راہل گاندھی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوۓ وزیر اعظم نریندر مودی پر ان کے پریس کانفرنس سے خطاب نہ کرنے کو لے کر طنز کیاکہ اب انتخابی تشہیر ختم ہو چکی ہےراہل نے مزیدکہاکہ معلومات کے لئے بتا دوں کہ آپ کو وزیر اعظم بنے ہوئے 1654 روز گزر چکے ہیں تاحال آپ نے کسی پریس کانفرنس سے خطاب نہیں کیا
----------------------------------------
بی جے پی میں بھگڈرشروع

بہرائچ سے رکن پارلیمنٹ ساوتری بائی پھولے نے بی جے پی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیاہے۔ اے این آئی کے  مطابق ساوتری بائی پھولے نے کہاہے کہ بی جے پی سماج میں تقسیم کی سازش کررہی ہے،
----------------------------------------
باپ نے نابالغ لڑکی کی آبروریزی کی!

کیرل کے کننورضلع میں ایک باپ نے اپنی 16 سالہ سگی بیٹی کی تقریبا دوسال سے آبروریزی کرتا رہا،اس کے علاوہ دیگرلوگوں نے بھی اسے اپنی ہوس کا شکار بنایا ہے،جن میں سے پولیس رپورٹ کے مطابق باپ سمیت 5 لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔
----------------------------------------
نفرت کی سیاست میں مصروف بی جے پی:

مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں کسان مسلسل خودکشی کررہے ہیں اور حکومتیں اس جانب توجہ دینے کے بجائے مذہب کی آڑمیں سیاست کے ذریعہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کررہی ہےممتا بنرجی نے کہا کہ کسانوں کے مسائل دور کیوں نہیں کئے جاتےانہوں نے کہا کہ ہزاروں کسانوں نے 29نومبر کو قومی راجدھانی میں احتجاج کیا!
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  حیدر آباد و کریم آباد کا نام بدلنے کے متعلق یوگی کا بیان۔
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تلنگانہ میں انتخابی جلسے میں کہا کہ اگر بی جے پی کی حکومت تلنگانہ میں بنتی ہے تو یو پی کی طرز پر حیدر آباد و کریم نگر کے نام بدل دئیے جائیں گے۔