Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 6, 2018

مولانا اسرا الحق قاسمی کی وفات پر جمیة العلماء مہاراشٹر کا اظہارتعزیت

*جمعیۃ علماء مہاراشٹر کا اظہار تعزیت*    
۔_______صدائے وقت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دار العلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کے رکن اور جمعیۃ علماء ھند کے سابق جنرل سیکرٹری مولانا اسرار الحق قاسمی نے پوری زندگی قوم وملت کی خدمت میں بسر کی، ان کی وفات ملت اسلامیہ ہند کے لئے ایک بڑا خسارہ ہے بالخصوص قحط الرجال کے موجودہ دور میں مولانا مرحوم ان چند نمایاں شخصیات میں شامل تھے جنہوں نے مسلم ثقافت وتہذیب کے ساتھ ملکی ایوان میں ملت کی نمائندگی فرمائ، گو مولانا مرحوم اپنی خاموش مزاجی کی بنا پر زیادہ نمایاں نہیں ہوسکے، تاہم کشن گنج میں مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کے کیمپس کی تعمیر اور ملی فاؤنڈیشن کے تحت بہار کے پسماندہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کے قیام کی بنیاد پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے، جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا مستقیم احسن اعظمی صاحب اور قانونی امداد کمیٹی کے سکریٹری الحاج گلزار احمد اعظمی صاحب نے مرحوم سے اپنے دیرینہ تعلق کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی، جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سیکرٹری مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی تمام ذیلی اکائیوں سے مرحوم کی مغفرت اور ترقی درجات کے لئے دعا کی درخواست کی ہے۔
۔____________________
(مولانا) محمد عارف عمری
ناظم نشر و اشاعت
جمعیۃ علماء مہاراشٹر