Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 31, 2018

نہیں پیش ہوسکا راجیہ سبھا میں طلاق ثلاثہ مخالف بل۔حزب مخالف کی مانگ بل کو " سیلیکٹ" کمیٹی کے پاس بھیجا جائے۔

صدائے وقت/ ذرائع۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نئی دہلی۔تین طلاق مخالف بل پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں وزیر قانون کے ذریعہ پیش ہونا تھا مگر حزب اختلاف کی مانگ تھی کہ بل کو پہلے سیلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجا جائے۔ایوان میں ہنگامہ کے مد نظر اسپیکر نے کارروائی کو دو جنوری 2019 تک کے لئیے ملتوی کر دیا۔
مغربی بنگال کے ترنمول گانگریس کے ایم پی۔ڈیریک اوبرائن نے 15 حزب مخالف پارٹیوں کی طرف سے پارلمیمنٹ میں اس بل کو سیلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجنے کی تجویز رکھی۔انھوں نے کہا کہ ہاوس کی دو تہائی اکثریت اس بل کو سیلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجا جائے۔
واضع ہو کہ طلاق ثلاثہ مخالف بل پارلیمنٹ کی لوک سبھا (ایوان زیریں) سے پاس ہوچکا ہے ۔اب اس بل کو ایوان بالا(راجیہ سبھا ) سے پاس ہونا ہے ۔اس کے بعد صدر جمہوریہ کے دستخط ہوں گے تب یہ بل قانون کی شکل اختیار کرے گی۔
کانگریسی رہنما غلام نبی آزاد نے کہا کہ بی جے پی۔حکومت پارلیمانی روایات کو تبدیل کر رہی ہے ۔کوئی بھی بل پہلے اسٹینڈنگ کمیٹی کے پاس جاتا ہے پھر اسے سیلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجا جاتا ہے اس کے بعد ہی بحث کے لئیے ہاوس میں رکھا جاتا ہے۔