Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 8, 2018

بلند شہر تشدد معاملہ میں ایس ایس پی سمیت تین پولیس افسر ہٹائے گئے۔

لکھنئو۔۔اتر پردیش۔ صدائے وقت  (ذرائع)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
بلند شہر کے سیانا حلقہ کے تحت گزشتہ دنوں ہوئی تشدد کے واقعات کی خفیہ جانچ رپورٹ حکومت کے  حوالے کرنے کے کچھ دیر بعد ہی پولیس افسران پر کارروائی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔چیف سکریٹری ہوم اروند کمار نے بتایا کہ بلند شہر کے ایس ایس پی کرشن بہادر سنگھ کو ہٹاکر انھیں لکھنئو آفس سے اٹیچ کردیا گیا ہے اور سیتا پور کے ایس پی پربھاکر چودھری کو اب بلند شہر کا نیا ایس پی بنایا گیا ہے۔اسی کیساتھ سیانا کے سی او ستیہ پرکاش شرما اور چنگراوتی چوکی انچارج سریش کمار کے بھی تبادلے کر دئیے گئے ہیں۔
واضح ہو کہ گزشتہ دنوں بلند شہر کے سیانا حلقہ میں ہندو تشدد پسند وں نے مبینہ ممنوعہ جانور کے گوشت ملنے کی خبر کیساتھ ہنگامہ اور تشدد برپا کردیا تھا۔اس تشدد میں پولیس انسپکٹر سبودھ سنگھ سمیت دو افراد کی موت ہوگئی تھی۔یہ تشدد اس وقت برپا کیا گیا جب بلند شہر میں چل رہے  تبلیغی اجتماع کا آخری دن تھا جس میں لاکھوں مسلمانوں کی بھیڑ تھی اور دعا کے بعد سب کو واپس جانا تھا۔
انسپکٹر سبودھ سنگھ ،غازی آباد کے دادری علاقہ میں ہوئے اخلاق کانڈ معاملہ کی 28 ستمبر 2015 سے نومبر 2015 تک تفتیش افسر تھے۔
بلند شہر واقعہ کا کلیدی ملزم یوگیش راج ابھی فرار ہے ۔اس معاملے میں ایک فوجی جوان جیتو فوجی بھی ملزم ہے۔ابھی تک پانچ ملزمان کی گرفتاری ہوچکی ہے جبکہ بقیہ فرار چل رہے ہیں۔پولیس سختی سے ملزمان کی تلاش جاری رکھے ہے۔