Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 8, 2018

شہید استاد کے دوسری یوم شہادت کے موقع پر کینڈل مارچ

جون پور  ۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
مورخہ 8 دسمبر۔۔ کی دیر شام اتر پردیش ثانوی استاذ یونین کی ضلع یونٹ کے ضلع صدر دھرمیندر یادو کی صدارت میں جنک کمار انٹر کالج حسین آباد میں پرانی پنشن بحالی کو لے کر لکھنؤ میں شہید ہوئے استاذ رام آشیش سنگھ کے شہادت کے دوسرے سال پر تعزیتی میٹنگ طلب کی گئی۔میٹنگ میں موجود تمام استاذ، ملازمین کی جانب سے شہید استاذ کے تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے حکومت سے پرانی پنشن بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔ تعزیتی میٹنگ کو ضلع سرپرست ڈاکٹر سنیل کانت تیواری، ضلع سیکریٹری شیلندر سروج، سینئر نائب صدر راج کیسر یادو، سابق ضلع سیکریٹری اجیت چورسیا، صفائی ملازم کے ضلع صدر امر بہادر یادو، اکھلیش سنگھ، شرد سنگھ، حوصلہ پرساد پال، رامسورت ورما، راجیش کمار، لال بہادر یادو وغیرہ عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرا نی پنشن بحالی کو لے کر شہید ہوئے استاذ کے خواب کا احساس کرنا ہم اساتذہ کی ذمہ داری ہے جسے حکومت کو ہر ہال میں دوبارہ بحال کیا جانا چاہئے۔ میٹنگ کے بعد کالج سے بی آرپی انٹر کالج، روڈویز تراہا ہوتے ہوئے کلکٹریٹ تک شہید کی یاد اور اعزاز میں کینڈل مارچ نکالا گیا اور ضلع صدر کی جانب سے وزیر اعلی اور وزیر اعظم کو منسوب پرانی پنشن بحالی کا ایک نکاتی میمورنڈم ضلع انتظامیہ کو سونپتے ہوئے کہا کہ پرانے پنشن کی بحالی صرف حکومت کی جانب سے سچی خراج عقیدت ہو گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر چندرسین، اونیش کمار موریہ، رامسورت ورما، رائے صاحب، کمل نین، دنیش کمار گپتا، نورتن، انل کمار یادو، پنچم پال، جے پرکاش پال، لال بہادر یادو، سدیپ کمار سنگھ، منوج کمار، ونود کمار یادو، برج بھوشن، رمیش کمار، رماپتی، جیت لال، ہری ونش، شیلیندر سنگھ، رام نرائن بند سمیت دیگر اساتذہ موجود رہے۔نظامت چندرشیکھر یادو نے کیا۔