Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 17, 2018

ڈاکٹر شرف الدین اعظمی کو آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کا ریاست اتر پردیش (مشرقی یو پی) کا نائب صدر بنانے پر مبارکباد۔۔۔ڈاکٹر عبد السلام پٹنہ۔

صدائے وقت۔ڈاکٹر نمائندہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . 
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس ریاست بہار کے وائس پریسیڈنٹ ڈاکٹر عبد السلام نے ڈاکٹر شر ف الدین اعظمی کو اتر پردیش (مشرقی یو پی) کا نائب صدر مقرر کئیے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ طبی یونانی کی ترقی اور اس کے سامنے درپیش مسائل کے حل، یونانی طریقہ علاج کے ساتھ اتر پردیش حکومت کے ذریعہ کی جارہی عدم توجہی کو دیکھتے ہوئے ایک ایسے متحرک شخص کو نائب صدر کے عہدہ پر تقرری وقت کی ضرورت تھی۔ڈاکٹر سعید احمد خان جنرل سکریٹری آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے اپنی سوج بوجھ سے ایک پرفیکٹ شخص کا انتخاب کیا۔ابھی اتر پردیش حکومت کے لئے جو سب سے اہم کام ہے وہ صحت کے معاملے میں پالیسی کی تبدیلی ہے ۔عوام کو اسپتالوں میں ہورہی بدعنوانی، صحیح علاج کا نا ہونا جیسے مسائل کاسامنا ہے ۔اسپتال میں دوا نہیں،
یونانی دوائیں نہیں دی جارہی ہیں۔یونانی میڈیکل آفیسر کی تنخواہ ایلو پیتھک میڈیکل آفیسر کے مساوی نہیں ہے۔ان تمام بڑے بڑے مسائل سے نپٹنے کے لئیے ڈاکٹر شرف الدین اعظمی جیسے ایماندار اور محنتی شخص کی ضرورت تھی
اب ایسے میں ڈاکٹر صاحب کی ذمے داری بڑھ جاتی ہے ۔میں ایک بار پھر مبارکباد دیتے ہوئے یہ کہوں گا کہ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے جس امید کے ساتھ آپ کو یہ ذمے داری دی ہے اسی کے مدنظر لگن سے آپ کام کریں گے۔ساتھ میں مبارکباد دینے والوں میں شاہد علی خان، شمشاد عالم ، ڈاکٹر عارف منصوری وغیرہ شامل ہیں۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
فوٹو.  ۔۔ڈاکٹر عبدالسلام۔پٹنہ۔