Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 17, 2018

جونپور ۔۔فرید الحق میمو ریل ڈگری کالج کی طالبات نے جیتا "ہینڈ بال چمپین " کا خطاب

جونپور۔اتر پردیش ۔نمائندہ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
فرید الحق میوریل ڈگری کالج تعلیم آباد صبرحد شاہگنج کی طالبات نے کالج کا نام روشن کرتے ہوئے پوروانچل یونیورسٹی سے منسلک ڈگری کالجز کے مابین ہوئے ہینڈ بال ٹورنامنٹ میں چمپین کے خطاب پر قبضہ کر لیا۔
ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے اسٹیڈیم میں منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں فائنل مقابلہ فرید الحق ڈگری کالج اور ہڈیا ڈگری کالج پریاگ راج کے مابین ہوا ۔جس میں فرید الحق ڈگری کالج کی طالبات نے فتح حاصل کرکے چمپین ٹرافی کو حاصل کرلیا۔
کالج کے پرنسپل ڈاکٹر تبریز عالم نے طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان طالبات کی تعریف کی اور ان کے حوصلے کو بڑھایا۔
ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی یونیورسٹی کے فائننس آفیسر ایم کے سنگھ نے طالبات کو ٹرافی و انعامات تقسیم کئیے۔
اس ہینڈ بال ٹورنامنٹ کی ٹیم میں جھانوی یادو کپتان، الکا، انجو کماری، مونیکا، پائل، سپنا اور سنجو کماری طالبات شامل رہیں۔