Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 17, 2018

ٹرینوں کی منسوخی سے عوام پریشان۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
کھیتاسرائے قصبہ کے ریلوے اسٹیشن پرسردی کو دیکھتے ہوئے دو جوڑی ٹرینوں کومنسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ دو کی آمد ورفت میں کٹوتی کر دی گئی ہے۔ایک جوڑی مسافر ٹرین پہلے ہی مسترد چل رہی ہے۔ ٹرینوں کی منسوخی سے مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کھیتاسرائے ریلوے اسٹیشن پر رکنے والی دو جوڑی ٹرین وارانسی۔ گونڈا انٹر سٹی اور وارانسی بریلی ایکسپریس 13 فروری تک منسوخ کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ کسان ایکسپریس اور دون ایکسپریس ٹرینوں کے چکر کی تعداد کم کر دی گئی ہے۔اب یہ ٹرین بھی روز نہ چل کر ایک دن چھوڑ کر چلیں گی۔ ٹرین کے مسترد ہونے سے تاجر سے لے کر طالب علم تک پریشان ہے۔غوث پور سے واپس جانے والے زائرین بھی ٹرین مسترد ہونے سے پلیٹ فارم سے واپس لوٹ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کھیتاسرائے ریلوے اسٹیشن پر رکنے والی فیض آباد۔مغل سرائے پسینجر ٹرین 6 ماہ پہلے سے ہی منسوخ چل رہی ہے۔اس ضمن میں اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ رمیش سنگھ نے بتایا کہ کہرے اور سردی میں ریلوے آپریشنل میں تکنیکی دقتوں کو دیکھتے ہوئے ریلوے انتظامیہ نے ٹرینیں مسترد کی ہے۔