Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 7, 2018

ایکزٹ پول۔۔بی جے پی شکست کی طرف۔

صدائے وقت۔ذرائع۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجستھان اور تلنگانہ میں ہوئے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کیساتھ 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے سبھی مراحل ختم ہو چکے ہیں۔اب انتظار ہے نتیجوں کا۔۔11 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور دوپہر تک امید کی جارہی ہے کہ حتمیٰ نتائج آجائیں گے۔
الیکشن کے ختم ہوتے ہی ایکزٹ پول کا سلسلہ شروع ہوگیا۔مختلف اداروں کے ایکزٹ پول کے مطابق بی جے پی کا شکست سے دوچار ہونا طے ہے۔
ایکزٹ پول کے مطابق راجستھان ، چھتیس گڑھ میں بی جے پی شکست ہوگی اور کانگریس حکومت سازی کرے گی۔جبکہ مدھیہ پردیش میں بی جے پی اور کانگریس کی زبردست ٹکر ہے۔مگر زیادہ رحجان یہاں پر بھی گانگریس آگے بڑھتی نظر آرہی ہے۔
تلنگانہ میں تیلگودیشم پارٹی اور میزورم میں میزو نیشنل فرنٹ کے فتح کے امکانات ہیں۔