Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 9, 2018

شیوپال یادو کی نئی پارٹی پرگتی شیل سماج وادی پارٹی(لوہیا) کی ریلی۔ملائم سنگھ ہوئے شامل۔

ملائم سنگھ یادو کے علاوہ اپرنا یادو  نے بھی  کی ریلی میں شرکت۔

خطاب کے دوران ملائم سنگھ نے پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے بجائے متعدد بار لیا سماج وادی پارٹی کا نام۔

کارکنان نے کی ہوٹنگ، ملائم ہوئے ناراض۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
صدائے وقت(ذرائع)۔لکھنئو اتر پردیش۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سماج وادی پارٹی کے سابق رہنما و ملائم سنگھ یادو کے چھوٹے بھائی شیوپال یادو نے سماج وادی پارٹی سے ہٹکر اور اکھیلیش یادو سے ناراض ہوکر ایک الگ پارٹی پرگتی شیل سماج وادی پارٹی(لوہیا) بنائی ۔اور اس پارٹی کے تحت اپنی قوت کا مظاہر کرتے ہوئے 9 دسمبر کو ریاستی راج دھانی لکھنئو کے رمابائی امبیڈ کر پارک میں ایک ریلی کا انعقاد کیا۔شیوپال یادو کے ذریعہ بلائی گئی اس " جن آکروش"  ریلی میں جہاں ریاست کے کونے کونے سے آئے کارکنان نے حصہ لیا وہیں سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو اور انکی بہو اپرنا یادو نے شرکت کی۔
اس موقع پر شیوپال سنگھ یادو نے کہا کہ مجھے اور نیتا جی کو صرف عزت چاہیئے تھی جو کہ نہیں ملی۔وہاں ایسے لوگوں کی پوچھ ہے جن کے پاس نہ تو عوام ہیں اور نہ ہی کوئی سیاسی تجربہ۔صرف چاپلوسی کرنے والے لوگ ہیں۔مجبوراً ہم کو پارٹی بنانی پڑی۔ہماری پارٹی بدعنوانی اور فرقہ پرستی کے خلاف لڑائی لڑے گی۔
اس موقع پر ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ اس وقت ملک کے حالات اچھے نہیں ہیں اور فرقہ پرست طاقتیں حاوی ہیں ہمیں ان کا مقابلہ کرنا ہے۔اپنی تقریر کے دوران ملائم سنگھ نے کئی بار سماجوادی پارٹی کا نام لیا جس سے کارکنان ناراض ہوکر ہوٹنگ کرنے لگے۔اس شور وغل کیوجہ سے ملائم سنگھ بھی ناراض ہوگئیے۔
سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر  لکھنئو سے الیکشن لڑ چکی ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو اپرنا یادو نے چچا شیوپال سنگھ یادو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اس پارٹی کے لئیے ہر طرح سے تیار ہوں اور چچا شیوپال جی کا ساتھ دیتی رہوں گی۔
واضح ہو کہ ابھی دو روز قبل فیروز آباد میں ملائم سنگھ یادو نے اکھلیش یادو کے ساتھ بھی اسٹیج شئیر کئے تھے۔