Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 8, 2018

دو شاطر چور گرفتار۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
کیراکت کوتوالی حلقہ کے بیلاؤ پل کے قریب سے گزشتہ دیر شب بلیرو سے چوری کو انجام دینے والے دو شاطر چوروں کو پولیس نے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کیا ہے۔پولیس نے ان کے پاس سے چوری کے 53ہزار روپے نقد بھی برآمد کیا ہے۔
اطلاع کے مطابق کیراکت کوتوال اجیت سنگھ مع فورس کے دیر شب علاقہ کا گشت کر رہے تھے کہ اسی درمیان مخبر خاص سے اطلاع موصول ہوئی کہ علاقہ میں کئی بڑی چوریوں کو انجام دینے والے شاطر چور بلیرو سے بیلاؤ پل کے قریب موجود ہیں اور کسی واردات کو انجام دینے کی فراق میں ہیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم مذکورہ مقام پر محاصرہ کرتے ہوئے بلیرو سمیت دونوں چوروں کو گرفتار کر لیا۔پوچھ گچھ میں چوروں نے علاقہ کے شہاب الدین پور کے ایف سی آئی گودام سے شٹر توڑ کر 1لاکھ21ہزار روپے چوری کے علاوہ کئی چوریوں میں شامل ہونے کی بات قبول کی۔پولیس نے ان کی نشاندہی پر چوری کا 53ہزار120روپے بھی برآمد کیا۔پکڑے گئے چوروں نے اپنا نام شیام لال ولد جھنر نونا اور لال جی ولد مرلی نونا ساکن موضع سمش الدین پور تھانہ سرپتہاں بتایا۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف متعلق دفعات میں مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔