جون پور اتر پردیش۔(نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
اتر پردیش کانگریس پارٹی کے نائب صدر سابق ایم ایل سی حاجی سراج مہدی نے کہا کہ پانچوں ریاستوں کے انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا سوپڑا صاف ہونے کی پوری امید ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ، وزیر اعظم نریندر مودی نے نعرہ دیا تھا کانگریس پاک بھارت کا، لیکن کانگریس ایسی بیان بازی نہیں کرتی۔ کانگریس کا خیال ہے کہ اچھی حکمرانی کیلئے مضبوط اپوزیشن بہت ضروری ہے۔ اگر حزب اختلاف مضبوط نہیں ہے تو بر سر اقتدار جماعت کام نہیں کرے گی اور اگر پارٹی جمہوریت میں کام نہیں کرتی تو پھر وہاں ایک بادشاہت ہوگی۔ بادشاہت کو ختم کرنے کے لئے ملک کے شہریوں نے آزادی کے لئے قربانیاں دی۔جس دن ملک کانگریس کے بغیر ہو جائے گا اس دن سے ملک دوبارہ غلام ہو جائے گا۔مذکورہ باتیں انھوں نے شہر کے شیعہ ڈگری کالج میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہیں۔
انہوں نے کہا کہ مبارک باد کے مستحق پانچوں ریاستوں کے عوام ہے کہ انہوں نے ملک میں بادشاہت قائم ہونے سے روکنے کیلئے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور بی جے پی کو یہ بتا دیا کہ اس ملک میں جمہوریت ہمیشہ زندہ رہے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اکثر کہتے ہیں کہ منموہن سنگھ خاموش وزیر اعظم تھے پر کوئی یہ بتا دے کہ آج تک وزیر اعظم نریندر مودی نے کسی بھی مسائل پر لوک سبھا میں جواب دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ نریندرمودی نے صرف اپنی فرضی تقریر کے ساتھ ملک کے عوام کو گمراہ کرنے کا کام کیا ہے۔مسٹر مہدی نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑا نقصان جی ایس ٹی اور نوٹ بندی سے ہوا ہے۔وزیر اعظم نے ملک کے کروڑوں نوجوانوں کو نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا پر آج نوجوان بے روزگاری کا درد جھیل رہے ہیں۔ ایسے حالات میں اب لوگوں کو 2019 کے انتخابات میں تبدیلی لانی ہو گی تاکہ جھوٹے خوابوں سے ملک کو آزاد کرا کر بہتر مستقبل کی شروعات کی جا سکے۔مسٹر مہندی نے کہا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اپنے پردیش کو نہیں دیکھ رہے ہیں۔آر ایس ایس ان کوپورے ملک کا دورہ کرا کر انہیں ملک کا لیڈر بنا رہی ہے۔بلند شہر میں ہوئے انسپکٹر کے قتل کے بابت انھوں نے کہا کہ بجرنگ دل اور آر ایس ایس کی ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پورے واردات کو انجام دیا گیا ہے۔گائے کے گوست کے نام پر سنگھ وہاں بڑا فرقہ وارانہ فساد کرانے کی فراق میں تھی لیکن مبارک باد کے مستحق وہاں کی عوام ہے جنھوں نے سنگھ کی اس منصوبے پر پانی پھیر دیا اور ہزاروں بے گناہوں کی جان کو ناحق قربان ہونے سے بچا لیا۔انھوں نے کہا کہ صوبے میں ترقی کے کسی بھی کام کو صحیح طریقے سے نہیں چلایا جا رہا ہے۔سیاست کی بھوکی بھاجپا ہندو۔مسلم،گائے،دلت کارڈ کھیل کر عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔آئندہ لوک سبھا انتخابات کے متعلق انھوں نے کہاکہ جلد ہی پورے ملک کی سبھی حزب اختلاف کی پارٹیاں بھاجپا کے خلاف عظیم اتحاد کریں گی اور بھاجپا کے ملک کو توڑنے کی چاہت کے خواب کو ملک کی عوام پورا نہیں ہونے دے گی۔
متفرق
Saturday, December 8, 2018
الیکشن نتائج میں بی جے پی صاف ہوجائے گی۔۔۔سراج مہدی
Author Details
www.sadaewaqt.com