نہایت افسوسناک خبر!
ممتازملیّ وسیاسی رہنما
مولانااسرارالحق قاسمی کاانتقال پُرملال
______________________
7دسمبر2018/صداۓوقت
(مولاناسراج ہاشمی کےبذریعے)
ہندوستان کے معروف ومقبول عالم دین، ممتازقومی وملّی رہنما، دارالعلوم دیوبندکے رکن شوریٰ ،کشن گنج سے ممبرآف پارلیمنٹ،اورجمعیتہ علمإہندکےسابق ناظم عمومی حضرت مولانااسرارالحق قاسمی صاحب ہمارے درمیان نہیں رہے، آج صبح ساڑھے تین بجے اچانک دل کادورہ پڑنے سے مولاناکاانتقال ہوگیاہےـ
اناللہ واناالیہ راجعون
حضرت کی طبیعت بالکل اچھی تھی، کل شام کوانھوں نے اپنے قائم کردہ ادارہ" دارالعلوم صفہ،" ٹپو،کشن گنج،بہار میں منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کی اوروہاں طلباواساتذہ سے خطاب بھی کیاتھاـ مگرموت وحیات اللہ عزوجل کی مرضی ومقدرات میں سے ہے، چنانچہ بقضائے الہی حضرت مولانااس دارِ فانی سے رخصت ہوگئےـ حضرت کی نمازجنازہ بعدجمعہ تین بجے ان کے وطن" تاراباری" ٹپوضلع کشن گنج میں اداکی جائے گی اورمقامی قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی ـ رنج والم کی اس سخت گھڑی میں تمام برادرانِ اسلام سے گزارش ہے کہ حضرت کی مغفرت وبلندیِ درجات کی دعاؤں کے ساتھ حضرت کے اہلِ خانہ وجملہ پسماندگان کے لیےصبراستقامت کی خصوصی دعافرمائیں ـ
والسلام علیکم ورحمةالله وبركاته