Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 3, 2018

میں دہلی حکومت سے نہیں ڈرتا ، فاروق عبداللہ کا بڑا بیان۔

نمائندہ صدائے وقت۔نئی دہلی۔(ذرائع)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .   نیشنل کانفرنس کے صدر ، ممبر پارلمینٹ و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہم کشمیر میں اندرونی خود مختاری لے کر رہیں گے۔کشمیر کی اندرونی خود مختاری کشمیریوں کا حق ہے۔انھوں نے صحافیوں سے دوران گفتگو کہا کہ جمو کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے اور رہے گا ۔مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔انھوں نے کہا کہ میں دہلی حکومت سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔جس دن انڈیا و پاکستان میں دوستی ہو جائے گی اس دن کشمیر کا مسلہ خود حل ہو جائے گا ۔انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان سے دوستی، آپسی تجارت، ہونی چاہئے ہمیں سرحدوں کی دیوار کو گرانا ہوگا۔انڈیا وہ پاکستان کی دوستی کیطرف جو بھی قدم بڑھے گا نیشنل کانفرنس اس کا استقبال کرے گی۔