Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 8, 2018

سمستی پور میں تعزیتی جلسہ۔

حضرت مولانا اسراالحق قاسمی ایم پی، کے انتقال پر جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور میں بھی غم کی لہر ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سمستی پور، بہار۔(صدائے وقت بشکریہ عاصم طاہر اعظمی)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مشہور عالم دین، مصنف وصحافی ، سیاستداں، دانشور، اورمذہبی قائد، دارالعلوم دیوبند کی شورای کے رکن، ممبر آف پارلیمنٹ، آل انڈیا تعلیمی وملی فائڈیشن کے صدراور جمعیت علماء ہند کے سابق جنرل سکریٹری جناب مولانا اسرارالحق صاحب قاسمی کے انتقال پرملال پر پورے سمستی پور ضلع کے مسلم عوام میں کافی غم کی لہر پھیلی ہوئی ہے سمستی پور ضلع کے سبھی مدرسوں میں مولانا اسرارالحق قاسمی کے انتقال پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور ایصالِ ثواب کے لئے دعائیں کی گئیں جامعہ اشاعت العلوم سمستی پورکے احاطے میں بھی ایک تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا اس موقع پہ جامعہ کے بانی و ناظم قاری ممتاز احمد جامعی جنرل سکریٹری الامدادایجوکیشنل اینڈ ویلفئر ٹرسٹ نے کہا حضرت مکمل اخلاص کے پیکر تھے ہر ایک سے محبت کرتےتھےخاص کر چھوٹوں کی ہمت افزائی دلجوئی کرتے یہی وجہ ھیکہ ہر خاص و عام میں مقبول تھے
   جامعہ کے نگران  مولانا احسان قاسمی نے مولانا کی شخصیت اور خدمات پر روشنی ڈالی انہوں نےکہا کہ ہندوستانی سیاست کے شہسوار علم ومعرفت پر چمکنے والا ماہتاب جس کو دنیا مولانا اسرارالحق قاسمی کے نام سے جانتی تھی وہ آج ہمیشہ ہمیش کیلئے ہم لوگوں سے جدا ہو گئے اور ان کی شخصیت ھم لوگ بھلا نہیں سکیں گے، پوری امت مسلمہ کو سوگوار چھوڑ گئے، انہوں نےکہا کہ مولانا اسرارالحق قاسمی کے اچانک اس روئے زمین سے چلا جانا ایسا لگا کہ اب مسلمانوں کی ایک وہ آواز جس کی گونج سے ہزاروں ہزار کی مجمع جمع ہوجاتا ہے اور ان کی تقاریر سننے کو مجبور ہوجاتے تھے اس سے کہیں بھتر مولانا لکھا کرتے تھے انہوں نےکہا کہ آج ایک ایسے قلم کے شہسوار اس دنیا سے کوچ کرگئے جس کی تلافی برسوں ناممکن ہے انہوں نےکہا کہ ہم نے جب بھی مدرسہ ھذا میں کوئی پروگرام کیا مولانا کو ضرور مدعوکیا مولانا نے کبھی انکار نہیں کیا ہم سب کی دعاء ھیکہ اللہ رب العزت مرحوم کی نیکیوں کو شرف قبولیت بخشے ان کے سئیات درگذر فرمائے اور حضرت کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے تعزیتی نشست میں مقامی علماء کرام و آئمہ حضرات شریک ہوئے جن میں خاص کر ابوذر عرف ببلو حافظ مراد حافظ عبد العلام مولانا فخرےعالم حافظ مصطفےٰ مولانا قمرےعالم حافظ حسین مولانا عبدالرحمن و اساتذۂ کرام مولانا جسیم الدین قاری اخلاق قاری خلیق ماسٹر دیپک کمار
  مولانا احسان صاحب قاسمی کی دعاء پرتعزیتی نشست اختتام کو پہونچی ،دعاء ہیکہ اللہ رب العزت مولانا کے اہل خانہ اور ان کےپسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے، آمین