Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 8, 2018

ریاست اتراکھنڈ، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی کی دارالعلوم دیوبند آمد۔

*اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی ڈی ایس راوت کی دارالعلوم دیوبند آمد !*
*قائم مقام مہتمم حضرت مولانا عبدالخالق مدراسی صاحب سے ملاقات ، دارالعلوم دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ۔*
دیوبند ۔ 08 دسمبر 2018ء (رضوان سلمانی) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ریاست اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی ڈی ایس راوت نے آج دارالعلوم دیوبند کا دورہ کیا اور انہوں نے ادارہ کے قائم مقام مہتمم حضرت مولانا عبدالخالق مدراسی صاحب سے ملاقات کی اور تبادلۂ خیال کیا ۔
اس موقع پر او ایس ڈی ڈی ایس راوت نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند آنے کی بہت روز سے انکی تمنا تھی ، یہ خواہش ان کی آج پوری ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آکر انہیں ادارہ کی لائبریری ، یہاں کی عمارتیں اور طلبہ کے اندر ڈسپلن کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے ۔
اس دوران حضرت مولانا عبدالخالق مدراسی صاحب نے ملاقات کے دوران دارالعلوم کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کی قومی و ملی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دارالعلوم دیوبند ایک غیرسیاسی ، دینی تعلیمی ادارہ ہے ، ملک کو آزاد کرانے میں اس نے بیشمار قربانیوں کے ساتھ ساتھ قائدانہ کردار ادا کیا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند حب الوطنی کی تعلیم دیتا ہے ، یہ ادارہ پوری دنیا میں علمی طور پر ملک کا نام روشن کررہاہے اور علمی وقار کی ایک جیتی جاگتی مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی مکمل آزادی کی شروعات اکابرین دیوبند نے ہی کی تھی ۔ دینی تعلیم اس ادارہ کا اصل بنیادی مقصد ہے ، اس کے علاوہ ہنرمندی ، کمپیوٹر و انگلش کے ساتھ ساتھ دیگر اہم اور ضروری موضوعات پر بھی طلبہ کو تعلیم دی جاتی ہے ۔
اس موقع پر دفتر تنظیم ترقی کے نائب ناظم اشرف عثمانی ، مہمان خانہ کے ناظم مولانا مقیم الدین ، مولانا اسجد پانڈولی وغیرہ موجود رہے ۔

صدائے وقت۔بشکریہ مولانا سراج ہاشمی۔سلطان پور۔