Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 3, 2018

زندگی کا زاویہ بدلئیے۔

تحریر / پرویز خان۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
تھوڑا سا زندگی کا زاویہ بدلیں۔۔۔۔!!!
دینِ اسلام سے آگہی درکار ہے تو قرآن پاک کا مع ترجمہ و تفسیر مطالعہ فرمائیں۔ مخالف مسالک کے علمائے کرام کا احترام کریں اور اپنے مسالک کے علمائے کرام سے سوالات کرکرکے انہیں عاجز کردیں۔
اپنی دلیل کو مخالف کی رائے کا احترام کرنا سکھائیں۔ نماز پڑھتے ہوئے مسجد جس راستے سے آتے جاتے ہیں، وہاں کے رہنے والوں کی خبر گیری کرتے رہیں اور حتی المقدور ان کی مدد خاموشی سے کرتے رہیں۔ اپنی ماہانہ آمدن خواہ کتنی ہی قلیل کیوں نہ ہو ، کا کچھ فی صد نکال کر ( خواہ والدین یا بیگم کی نظر بچا کر) ضرورت مند رشتے دار یا محتاج ہمسائے کی ضرورت پوری کردیں۔
اگر صاحب حیثیت ہیں تو کسی یتیم خانے سے ایک بچہ اٹھائیں، اسے کسی بھی بورڈنگ سکول میں داخل کروائیں اور اس کی تعلیم و کفالت کے مکمل خرچہ اٹھائیں۔
ہم اس طرح کے بہت سے کام انجام دے سکتے ہیں، جس کی ہم استطاعت رکھتے ہیں!!!!
اللہ پاک کی رحمتیں ہم آپ پر برسنے کے لئے بے تاب ہیں۔ تھوڑا سا زندگی کا زاویہ بدلئے۔
صدائے وقت۔