Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 22, 2018

جونپور سابق ایم ایل اے کے ذریعہ۔قبرستان کی زمین پر بارجا تعمیر کرنے کی غیر قانونی کوشش۔

جون پور۔اتر پردیش۔  ( نمائندہ صدائے وقت )۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . . . . . . 
شہر کے واجدپور تراہا واقع ایک قبرستان کی زمین پر غیر قانونی طریقے سے برجا انٹر کالج کے مینیجر اور سابق ممبر اسمبلی لالتا یادو کے ذریعہ قبرستان کی جانب بارجا نکالنے اور قبرستان پر دروازہ کھولنے کو لے کر جمعہ کے روز قبرستان پر غیر قانونی طور پر ہو رہے کام کو روکنے کے لئے سینکڑوں لوگ واجدپور تراہا پہنچے۔واضح ہو کہ دو روزقبل بھی تنازعہ ہو چکا تھا اور مسلمانوں نے پولیس کے سامنے سابق ایم ایل اے کے لڑکے کے ذریعہ فائرنگ کا الزام لگایا تھا جس پر پولیس کے ذریعہ کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی ۔ موقع کی قیادت کر رہے اے آئی ایم کے ضلع صدر عمران بنٹی نے کہا کہ برجا انٹر کالج اور قبرستان کی زمین متصل ہے ۔کالج کے مینیجر اور سابق ممبر اسمبلی لالتا یادو تعمیر اتی کام کر اتے ہوئے قبرستان کی جانب بارجا نکالنے کی تیاری کر رہے تھے اور قبرستان کی طرف دروازہ کھول چکے تھے جسے لے کر دو روزقبل پہلے بھی تنازعہ ہو چکا تھا ایس پی اور ایس ڈی ایم نے موقع پر پہنچ کر بارجا ہٹانے کی یقین دہانی کرائی  تھی لیکن ایک بار پھر سابق ممبر اسمبلی بارجا تعمیر کرا نے کی تیاری کر رہے تھے قبرستان کمیٹی نے معاملے کی اطلاع ایس پی اور ایس ڈی ایم کو ہو رہے غیر قانونی کام سے آگاہ کرایا جس پر موقع پر ایس او لائن بازار مع فورس پہنچ کر غیر قانونی تعمیر کو ہٹوایا۔موقع پر ایم آئی ایم لیگل سیل کے صدر جامی حبیب ایڈووکیٹ، لیگل سیل سیکرٹری جنرل دلشاد ایڈووکیٹ، کمال اعظمی، جاوید عظیم، موبین وارثی، قبرستان کے متولی سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے۔