Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 4, 2018

بنگلہ دیش میں تبلیغی جماعت سعد گروپ کے خلاف شوریٰ گروپ کا شدید احتجاج۔

پورا بنگلہ دیش سعد گروپ کے مظالم کے خلاف سراپا احتجاج،
مظاہرین کا حکومت سے ملزمین کو سخت سزا دینے کا مطالبہ،
کل بھی مظاہرہ جاری رکھنے کا اعلان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 
  4/دسمبر: (ڈھاکہ سے اشرف عالم قاسمی ندوی کی گراونڈ رپورٹ/ذراٸع
___________________
گزشتہ کل تبلیغی جماعت کے دو دھڑوں میں ہوئے خونریز تصادم کے خلاف آج پورے بنگلہ دیش میں مولانا اشرف علی  شیخ الحدیث ومہتمم جامعہ  مالی باغ بنگلہ دیش کی قیادت میں زبردست احتجاج کیا گیا ، اس احتجاجی مظاہرے میں مشہور مقرر، جامعہ عربیہ رحمانیہ کے شیخ الحدیث وصدر تحریک مجلس الشباب بنغلہ دیش مولانا مامون الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف جلد ایکشن لیا جائے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے-آج بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ شہر کے مختلف علاقوں میں طرح طرح کے نعروں سے مظاہرین نے شہر کی فضا کو گرم رکھا اور اپنا سخت احتجاج درج کرایا، امارت گروپ کی شرپسندی اور بہیمانہ ظلم کے خلاف پورا بنگلہ دیش سراپا احتجاج نظر آیا، طلبہ و عوام مشتعل ہیں اور انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے خون کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بدلہ لے، مظاہرین نے کل بھی پورے بنگلہ دیش میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی کے مفلوج ہونے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے.
احتجاج  کی ابتداء بنگلہ دیش کی   قومی مسجد بیت المکرم سے ہوئی- واضح رہے کہ گزشتہ کل ٹونگی میں امارتیوں کے حملے میں تقریبا ایک درجن جاں بحق اور سینکڑوں علماء و طلباء شدید زخمی ہوگئے تھے، آج جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے اور زخمیوں کا علاج جاری ہے کچھ زخمیوں کی حالت انتہائی نازک ہے علمائے بنگلہ دیش نے پوری دنیا کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کشیدگی کے خاتمے کیلیے دعا کریں اور تبلیغی جماعت میں اتحاد و امن کی کوششوں کیلیے پہل کریں.علماء کرام نے حکومت کے سامنے جو چھ مطالبات رکھے ہیں وہ یہ ہیں
1 حملہ کے اصل مجرم واصف الاسلام، شہاب الدین اور نسیم سمیت تمام مجرموں کو 24 گھنٹے کے اندر اندر حراست میں لا کر سزا دی جائے ۔
2، تمام زخمیوں کا نقصان تلافی کرنے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ علاج کا بندوبست کیا جائے ۔
3, ٹونگی اجتماع کا میدان اب تک جس طرح تھا اسی طرح شوریٰ والوں کو سپرد کیا جائے ۔
4, جلد از جلد کاکرائیل مرکز  کو واصف اور نسیم جیسے مجرموں سے خالی کرایا جائے
5،پورے ملک میں علماء طلبہ اور اہل شوریٰ حضرات کے لیے پرامن ماحول بنایا جائے تاکہ ان پر مزید کوئی پریشانی نہ آنے پائے
6. ٹونگی میدان میں طے شدہ تاریخ میں ہی عالمی اجتماع اٹھارہ، انیس، بیس جنوری  2019  میں منعقد کرنے کے لیے تمام کارروائی مکمل کی جائے
پریس کانفرنس میں شارکین حضرات میں شیخ الحدیث نور حسین قاسمی  علامہ اشرف علی  مولانا زبیراحمد (ممبر عالمی شوریٰ) مولانا مامون الحق وغیرہ شریک رہے۔
صدائے وقت۔