Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 8, 2018

مختصر اہم خبریں۔

صدائے وقت/ ذرائع۔
___۔۔___________________
ناٸیڈواپوزیشن کومتحدکرنےپرسرگرم

آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابونائیڈو کی بی جے پی کے خلاف ملک بھرکی اپوزیشن پارٹیوں کومتحد کرنے کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں۔اس تعلق سے نئی دہلی میں 10دسمبر کوبی جے پی مخالف پارٹیوں کا اجلاس منعقد ہوگا!
----------------------------------------
سراٸمیرمیں دردناک سڑک حادثہ

سرائے میر کےکھریواں موڑ پردو باٸک سوارٹرک کی زد میں آگیا ، جس میں بائک سوار محمد طلحہ بن محمد نسیم کی موقع پرموت ہوگٸ،مرحوم راجہ پور سکرور کےرہنےوالے تھے۔
----------------------------------------
سدھو کا سر قلم کرنے پر انعام

انتہا پسند جماعت ہندو یوا واہنی نےسابق کرکٹر اور ریاست کے وزیر ثقافت و سیاحت نوجوت سنگھ سدھو کا سر قلم کرنے والے کو 10 ملین روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے
----------------------------------------
11افراد ہلاک کئی زخمی

جموں کشمیر میں لوران سے پونچھ جارہی مسافر بس پلیرا میں پہنچ کر کھائی میں گرگئی،جس میں 11افراد ہلاک اور کئی افراد بری طرح زخمی ہوگئے ہیں موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کیا ہے
----------------------------------------
لالویادو سے ملے شردیادو:

لوک تانترک جنتادل کے سربراہ سابق مرکزی وزیرشردیادو نے ج اسپتال میں زیرعلاج آرجے ڈی سربراہ لالوپرساد یادو سے ملاقات کی اورملک کےموجودہ احوال پرتبادلہٕ خیال کیا