Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 9, 2018

اعظم گڑھ۔۔سماج وادی پارٹی کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد۔

اعظم گڑھ۔اتر پردیش۔۔۔صدائے وقت / عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .   سماجوادی پارٹی اسمبلی حلقہ لالگنج کی ایک ماہانہ میٹنگ کا انعقاد لال گنج قصبہ ڈاک بنگلہ میں منعقد ہوئی۔کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر اسمبلی بیچئی سروج نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سرکار ہر معاملے میں فیل ہے۔یہاں پر جنگل راج آگیا ہے ۔جب یہاں پر حفاظت کرنے والے محفوظ نہیں ہیں تو ایک عام  شہری کیا محفوظ رہے گا۔انھوں نے کہا کہ ابھی حال میں ہی رانی کی سرائے میں ایک دلت عورت کی اجتماعی عصمت دری کی گئی مگر ابھی تک پولیس کسی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔اس معاملے کو لیکر مورخہ 10 دسمبر کو سماج وادی پارٹی تھانے کا گھیراو کرے گی۔
میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے ہری پرساد دوبے نے کہا کہ سبھی سیکٹر انچارج اپنے حلقے کی ووٹر لسٹ کو درست کرکے پیش کریں ۔انھوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ یوم کسان کے موقع پر  گوما ڈیہ میں منعقد ہونیوالے کسان سمیلن میں زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔اس موقع پر عظیم احمد شیخ، نور عالم اعظمی، مخرن یادو، رمن یادو ، سریش یادو،منا رائے، منا سروج سمیت کافی تعداد میں کارکنان شریک ہوئے۔پروگرام کی صدارت رام نارائن یادو اور نظامت ہری پرساد دوبے نے کی۔