Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 3, 2018

بلند شہر میں ہندو تنظیموں کا ہنگامہ ۔مبینہ گاوکشی کے شک میں ، ایک پولیس انسپکٹر سمیت دو افراد ہلاک

صدائے وقت نمائندہ ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
اترپردیش کے بلند شہر میں پیر کو  صبح گئو کشی کے شک میں لوگوں نے جم کر ہنگامہ کیا اور میرٹھ بلند شہر روڈ کو جام کر دیا جب پولیس نے سڑک خالی کرانے کی کوشش کی تو پولیس پر پٹھراو اور فائرنگ کی گئی اور یہاں مشتعل افراد نے چنگراوٹھی چوراہے پر ہنگامہ کرتے ہوئے پولیس پر پتھراو بھی کیا ۔ اس دوران مشتعل افراد نے کئی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ اور آگ زنی کی ۔سی او انسپکٹر اور کئی ایک سرکاری گاڑیاں نذر آتش کر دی گیئی۔
پولیس نے جب بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا تو بھیڑ میں موجود کچھ شرپسند عناصر نے فائرنگ شروع کردی ۔ اس دوران سیانا کوتوالی کے انچارج سبودھ کمار سنگھ کی گولی لگنے سے موت ہوگئی ۔ وہیں پتھراو میں ایک انسپکٹر سمیت کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ اس واقعہ میں ایک مقامی شخص کو بھی گولی لگنے کی خبر ہے۔اس شخص کی بھی اسپتال میں موت ہوجانے کی خبر ہے۔
پولیس کے مطابق ہندو تنظیموں کے اراکین و گاوں کے دیگر افراد نے مبینہ گاوکشی کو لیکر ہنگامہ کیا اور چنگراوٹی پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا۔پولیس کے کئی اہل کار و دیگر ہنگامہ آرائی کر رہے افراد زخمی ہوئے ہیں۔حالات کشیدہ مگر قابو میں ہیں۔اے ڈی جی میرٹھ زون پرشانت کمار موقع پر پہنچ گئے ہیں ۔کئی پی اے سی کی کمپنیاں اور ریپڈ ایکشن فورس کو لگا دیا گیا ہے۔بلند شہر اجتماع کے آخری دن ہونے کیوجہ سے ادھر سے راستہ کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بلند شہر میں ان دنوں تبلیغی اجتماع بھی چل رہا ہے ، جہاں لاکھوں کی تعداد میں لوگ جمع ہیں ۔ ایسے میں سیانا کوتوالی حلقہ میں واقع چرنگراوٹھی علاقہ میں پیش آئے اس واقعہ سے پورے علاقہ میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ وہیں حالات کو قابو میں رکھنے کیلئے کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔