Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 29, 2018

جونپور۔شیعہ انٹر کالج کا سالانہ اجلاس وتقسیم انعام کی تقریب۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
بیٹیاں گھروں کو روشن کرتی ہیں، بیٹیاں خدا کی شاندار تحفہ ہیں ان کا احترام قدرت کی عزت کرنا ہے۔ مذکورہ باتیں شہر کے شیعہ انٹر کالج کے سالانہ فیسٹیول اور انعام تقسیم پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے سٹی مجسٹریٹ سریندر ناتھ مشرا نے بطور مہمان خصوصی کہا۔سی او سٹی نپیندر نے کہا کہ خوش حال سماج کے لئے بیٹیوں کا تعلیم یافتہ اور محفوظ ہونا ضروری ہے۔ ثانوی ٹیچررس ایسوسی ایشن کے ضلع صدر سنتوش سنگھ نے کہا کہ ایک صحت مند معاشرے کی تعبیر تبھی ہوگی، جب بیٹیوں کو بیٹوں کی طرح احترام کیا جائے۔نگر پالیکاکے سابق چیرمین دنیش ٹنڈن نے کہا کہ بیٹیوں کو ان کا حق دینے سے محروم کرنے والا انسان کبھی خوش نہیں رہ سکتا۔ صحافی عبدالحق انصاری نے کہا کہ والدین کے لئے بیٹیاں جنت کا سبب نبتی ہیں، لہذا بیٹیوں کوصحیح پرورش اورتعلیم دیکرنام روشن کرنے کا موقع دیا جائے۔ اس موقع پرمحمد حسن تنویر، ساجد حمید، رماشنکر پاٹھک، اشوار لعل یادو، ڈاکٹر سبھاش سنگھ، ڈاکٹر جنگ بہادر سنگھ، ریاض الحسن ایڈووکیٹ، محمد عباس، محمد رضا، ذاکر، کمیل، اعظم خان سمیت دیگر لوگ موجود ہے۔اس سے قبل پروگرام کا آغاز شمع روشن کرکے مہمانوں نے کیا۔ اس کے بعد پرنسپل ڈاکٹر علم دار نے مہمانوں کو مومنٹو دیکر استقبال کیا۔ پروگرام میں طالب علموں نے ثقافتی پروگرام پیش کیا۔آخر میں کالج کے مینیجر سید نجم الحسن نجمی نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔نظامت حسن سعید  نے کیا۔