Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 6, 2018

ٹرکٹر پلٹنے سے ایک نوجوان کی موت ، ایک زخمی۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
۔کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے ردھولی گاؤں میں ٹریکٹر سے کھیت کی جتائی کر واپس لوٹتے وقت ٹریکٹر پلٹ جانے سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی چھوٹے لال بند کا بیٹا شنی بند17اپنے دوست منیش پرجاپتی 15کو لیکر گاؤں کے ہی ایک کھیت میں کام کر رہا تھا۔دیر شام کام ختم کرنے کے بعد جب دونوں واپس لوٹ رہے تھے کہ مائنر کے موڑ کے پاس ٹریکٹر بے قابو ہو کر پلٹ گیا جس کے سبب میں ٹریکٹر پر سوار دونوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو علاج کیلئے علاقہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے شنی بند کو مردہ قرار دے دیا جبکہ زخمی کو بہتر علاج کیلئے وارانسی ریفر کر دیا۔