جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
سرپتہاں تھانہ حلقہ کے غل غلا شہید بازار کے قریب لکھنو۔بلیا شاہراہ پر گزشتہ دیر شب مویشی اسمگلروں نے موٹرسائیکل سوار بیوپاری کو زد میں لے لیا جس کے سبب میں جائے واقعہ پر ہی اس کی موت ہو گئی۔حادثہ سے مشتعل ہوئے مقامی لوگوں نے لاش کو شاہراہ پر رکھ کر 4گھنٹے تک شاہراہ پر جام لگا دیا جس سے دونون جانب گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم سمیت سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس موقع پر پہنچ گئی اور کافی مشقت کے بعد مشتعل لوگوں کو کاروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے جام کو ختم کرایا گیا۔
اطلاع کے مطا بق گوپالاپور گاؤں رہائشی رام سورت ویشوکرما 45کی غل غلا شہید بازار میں فرنیچر کی دکان تھی۔وہ روزانہ کی طرح دیر شب اپنی دکان بند کر موٹرسائیکل سے گھر کی طرف جا رہا تھا کہ جیسے ہی بازار سے کچھ دور پہنچا شاہ گنج کی طرف سے آرہی مویشی اسمگلروں کی گاڑیوں نے موٹرسائیکل کو اپنی زد میں لیتے ہوئے فرار ہو گئی۔حادثہ میں موقع پر اس کی موت ہو گئی۔مویشی اسمگلروں کی گاڑی سے ہوئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی لواحقین سمیت مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور لاش کو شاہراہ پر رکھ کر جام لگا دیا۔جام لگتے ہی شاہراہ پر دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی۔ادھر شاہراہ پر جام کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم شاہ گنج راجیش کمار ورما اور سی او شاہ گنج اجے کمار شریواستو سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور جام کو ختم کرانے کی کوشش کرنے لگے لیکن مشتعل ہجوم موقع پر اعلی افسران سمیت ریاستی وزیر کو موقع پر بلانے اور مویشی اسمگلروں کے خلاف سخت کاروائی کے ساتھ معاؤضہ کی مانگ کرتے رہیں۔تقریبا 4گھنٹے تک چلے جام کے بعد افسران کی کاروائی کی یقین دہانی کے بعد جام کو ختم کرایا۔لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
متفرق
Thursday, December 6, 2018
مویشی اسمگلر ٹرک کی زد میں بائیک سوار کی موت۔
Author Details
www.sadaewaqt.com