Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 6, 2018

جونپور۔مختلف مقامات پر سڑک حادثے۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
شاہ گنج کوتوالی حلقہ میں جمعرات کے روز مختلف مقامات پر ہوئے سڑک حادثہ میں نوجوان سمیت ایک لڑکی زخمی ہوگئی۔ موقع پر موجود مقامی لوگو ں نے کوتوالی پولیس کو اطلاع دے کر علاج کیلئے مقامی مردانہ اسپتال میں داخل کرایا جہاں دونوں کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔
اطلاع کے مطابق بسہی تھانہ تہبرپور رہائشی ونود کمار26ولد دل سنگارجمعرات کے روز اپنی موٹر سائیکل پر سوارہو کر سلطان پور اپنے رشتے دار کے یہاں جا رہے تھے جیسے ہی بڑاگاؤں کے قریب پہنچے تھے سامنے سے آنے والے تیز رفتار پک اپ کی زد میں آ جانے سے شدید زخمی ہو گئے۔
وہیں اعظم گڑھ ضلع کے رانی کی سرائے تھانہ حلقہ کے گھاٹی پٹی گاؤں رہائشی للتا 18بنت امرجیت اپنے رشتہ داروں کے ساتھ جمعرات کی صبح شاہ گنج کے شاہ بابا کی مزار پر زیارت کیلئے آئی تھی۔زیارت کے بعد گھر لوٹتے وقت قصبہ کے مردانہ اسپتال کے اہم راستہ کے قریب ٹریکٹر کی زد میں آ جانے سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔ موقع پر موجود راہگیروں نے اطلاع کوتوالی پولیس کو دے کر علاج کیلئے مردانہ اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ موقع پر پہنچی کوتوالی پولیس نے ٹریکٹر سمیت ڈرائیور کو حراست میں لیا ہے۔