اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش۔۔نمائندہ صدائے وقت عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔
مدرسہ اسلا میہ بیری ڈیہ میں ششماہی امتحان کا نتیجہ سنایا گیا.اور طلباء میں نتیجہ کارڈ تقسیم کئے گئے.اس موقع پر خادم مدرسہ ماسٹر عبد الرحیم نےطلباء کے نتیجہ کارڈتقسیم کرنےکےبعدموجودسرپرست اورطلباء کو مخاطب کرتے ہویے کہا کہ تعلیم کے بغیر انسان نا مکممل ہے اور تعلیم ہی ذندگی میں روشنی لاتی ہے بہ حیثیت مسلمان ہونے کے ہمیں اتنی تعلیم حاصل کرنا فرض ہے جس سے حرام اور حلال کی تمیز ہو سکے.آج ھمارے معاشرے میں انگریزی تعلیم کا حصول فیشن ھوگیا ہے.ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے معصوم بچوں کو ایسے اسکولوں میں داخلہ کرائیں جہاں ایمان محفوظ رہے اور دین اور دنیا دونوں طرح کی تعلیم حاصل ہو.اس موقع پر درجہ پنجم میں مقام حاصل کرنے والے طلباء آسیہ خاتون ،محمّد کیف محمّد انس درجہ چہارم میں التمش، ابو عاصم، صائمہ بانو، درجہ سویم میں معاذ، صبیحہ، درجہ دویم میں الفیہ بانو کے علاوہ جمیل احمد نبیل احمد فضیل احمد نے اپنے اپنے درجات میں مقام حاصل کئے.اس موقع پر حافظ محمّد عطا الله حافظ حبیب محمّد صادق ابولکلام سمیت کافی تعداد میں لوگ موجود تھے۔