Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 6, 2018

موجودہ حالات میں بڑے اجتماعات سے اجتناب کی ضرروت۔۔۔۔۔ڈاکٹر ارشد قاسمی۔

نمائندہ صدائے وقت۔عبد الرحیم صدیقی۔
تحریر/ ڈاکٹر ارشد قاسمی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
ملک کے موجودہ حالات اور سیکولرزم  مخالف قوتوں کی اجتماعیت کے پیشِ نظر کسی بڑے  ریاستی/ ملکی / عالمی اجتماع کا انعقاد مناسب نہیں ہے ۔ ورنہ فرقہ پرست طاقتیں اسکا منفی پروپیگنڈہ کر کے اپنے موافق فایدہ اٹھاسکتی ہیں ۔
بلند شہر میں گئو کشی کا بہانہ بنا کر ایک اعلی پولیس آفیسر کے قتل کے پسِ پشت بھی کوئ بڑی سازش ہوسکتی ہے۔ جیسا کہ خبریں آرہی ہیں نیز ایسا بھی پڑھنے میں آرہا ہے کہ اجتماع کی غیر معمولی کامیابی ، ہندو مسلم اتحاد کا خوبصورت منظر، برادرانِ وطن کے تعاون و مہمان نوازی  سے فرقہ پرست طاقتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئیں اس لئے کسی بڑے تخریبی ارادہ  کے تحت یہ سازش رچی گئ ۔
بہر حال احوالِ واقعی جو بھی ہوں ۔
اس وقت احتیاط کا تقاضا یہی ہے کہ بڑے اجتماعات کے بجائے ضلعی اور علاقائ اجتماعات کرائے جاییں۔مقامی کام کو مضبوط کیا جائے  ۔ تاریخ کی تعیین کے وقت الیکشن کی تاریخوں کا بھی لحاظ رکھا جائے نیز ممکنہ حد تک پرامن مقامات کو ترجیح دی جائے ۔

ڈاکٹرارشدقاسمی