Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 6, 2018

بلند شہر تشدد کا کلیدی ملزم گرفتار۔

صدائے وقت ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ضلع بلند شہر اتر پردیش میں  گزشتہ دنوں ہوئے تشد کا کلیدی ملزم بجرنگ دل کا ضلع صدر یوگیش راج کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔اس پر تشدد پھیلانے،پولیس افسر کو قتل کرنے اور فساد برپا کروانے کا الزام ہے۔
ایک روز قبل یوگیش نے کسی نا معلوم جگہ سے ایک ویڈیو جاری کر کے کہا تھا کہ بلند شہر کے واقعہ سے اس کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔اس وقت وہ وہاں پر موجود نہیں تھا۔اس کی شبیہ کو بدنام کرنے کے لئیے ایسا کیا جارہا ہے۔
واضح ہو کہ گزشتہ 3 دسمبر کو بلند شہر میں جب تبلیغی احتماع کا آخری دن تھا اور لاکھوں لوگوں کو اجتماع گاہ سے واپس جانا تھا اسی وقت بلند شہر میں میرٹھ روڈ پر مبینہ گائے کاٹنے اور اس کے باقیات کی دستیابی کو لیکر ہندووں نے پرتشدد ہنگامہ کر دیا تھا جس میں ایک پولیس انسپکٹر و ایک دیگر افراد کی موت ہوگئی تھی۔اس تشدد میں 84 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج ہوا جس میں ابھی تک 5 لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔