Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 6, 2018

جونپور۔۔تحصیل وکلاء کا ایس ڈی ایم کے خلاف مظاہرہ۔

جون پور  ۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
مچھلی شہر تحصیل کے وکلاء نے اپنے وکیل ساتھی کے ساتھ ایس ڈی ایم کے زریعے بد سلوکی کئے جانے سے مشتعل ہوکر جمعرات کو تحصیل احاطے میں جلوس نکال کر جم کر مظاہرہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔اس دوران دفتر میں ایس ڈی ایم کے نہ ملنے پر وکلاء نے دفتر اور عدالت میں تالا لگاکر رہائش گاہ پر مظاہرہ کیا۔اس کے بعد میٹنگ کر وکلاء نے غیر معینہ مدت کے لیے عدالتوں کے بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔
تحصیل ایڈووکیٹ ہریش چندر یادو نے الزام لگایا کہ جمعرات کوایس ڈی ایم جے این سچان کے دفتر میں ایک درخواست کی تاریخ کا تعین کے سلسلے میں مذاکرات کرنے گئے تھے۔ اس دوران ایس ڈی ایم نے ان کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے نازیبا الفاظوں کا استعمال کیا۔متاثر وکیل اس کی شکایت یونین کے عہدیداروں سے کیا تو وکلاء مشتعل ہوکر یونین کے صدر دنیش چندر سنہا کی قیادت میں تحصیل میں جم کر نعرہ بازی کیااور ایس ڈی ایم کی رہائش کا گھیراؤ کیا۔وکلاء کے مشتعل ہونے کی اطلاع ملتے ہی سی او مچھلی شہر وجے سنگھ و کوتوال انل سنگھ فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور مشتعل وکلاء کو سمجھا کر واپس بھیجا۔
اس دوران وکلاء یونین نے میٹنگ کر فیصلہ کیا جب تک ایس ڈی ایم متاثر وکیل سے معافی نہیں مانگتے اس وقت تک وکیل عدالتی کام کا بائیکاٹ کرتے رہیں گے۔اس موقع پر سینئر وکیل جگدمبا پرساد مشرا،یگ نرائن سنگھ، رام سورت پٹیل، دیاناتھ پال، اندو پرکاش سنگھ، اشوک شریواستو، سریش پرتاپ سنگھ، شیام سندر یادو، جتیندر شریواستو، کنور بھارت سنگھ سمیت دیگر وکلاء موجود رہے۔