Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 10, 2018

جونپور۔۔فرید الحق میموریل ڈگری کالج میں ڈی این اے، سائنس پر ورکشاپ کا انعقاد۔

جونپور۔۔اتر پردیش۔۔صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
شاہگنج۔۔فرید الحق میموریل ڈگری کالج تعلیم آباد صبرحد شاہ گنج جونپور میں ایک سہ روزہ سائنسی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔اس ورک شاپ میں سائنس کے طلباء و طالبات کو ڈی این اے کے متعلق تفصیلی معلومات دی گئی۔
سائکلوجین ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن لکھنئو سے آئے ڈاریکٹر ڈاکٹر سجیت سنگھ ، ڈاکٹر مدھو لیکا سنگھ اور ڈاکٹر گیا نیش کمار کی ٹیم نے بی ایس سی کے 84 طلباء کو ٹرینڈ کیا اور ورکشاپ کے پہلے دن طلباء کو جین کلوننگ میں جراثیم بی سیٹیلیکس اینٹی بایوٹک ریزسٹینٹ جین کو نکال کر ای کولائی نام کے جراثیم میں مرج کرنے کی ٹریننگ دی۔
ڈاکٹر سجیت سنگھ نے بتایا کہ جو ٹریننگ طلباء حاصل کرنے کے لئیے بڑے شہروں کا رخ کرتے ہیں اور زیادہ پیسے خرچ کرتے ہیں ایسی ٹریننگ گاوں کے اسکولوں  و طلباء تک پہنچانے کا کام  سائکلوجین ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ تنظیم کرتی ہے۔انھوں نے کہا کہ اسکل انڈیا کے طرز پر چلائے جا رہے پروگرام سے سائنس کے طلباء کو بہتر جان کاری ملے گی۔
پروگرام کے مہمان خصوصی پرنسپل سرسید انٹر کالج تعلیم آباد شاہد نعیم نے اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ورکشاپ سے سائنس کے طلباء کو پریکٹکل کو سمجھنے میں سہولیت ہوگی اور مستقبل میں اس کے بہت سے فوائد ملیں گے۔
پروگرام کی صدارت، کالج کے پرنسپل ڈاکٹر تبریز عالم  نے کی اور نظامت کے فرائض کالج کی ہی طالبہ ام کلثوم نے انجام دئیے۔
اس موقع پر ڈاکٹر رام یش یادو ، ڈاکٹر شیوپرساد یادو ، ڈاکٹر ابھیشیکھ مشر ، وکاس کمار وغیرہ موجود رہے۔