Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 27, 2018

جونپور ۔۔عام آدمی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ۔

جون پور  ۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
آگرہ میں سنجلی کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلانے اور خواتین کے خلاف تشدد میں اضافہ ہو نا، نظم ونسق کی حالت ابتر ہو نے سے ناراض عام آدمی پارٹی جونپور یونٹ نے ضلع ہیڈکوارٹر پر جم کر مظاہرہ کیا اور گورنر کے نام منسوب میمورنڈم سونپا۔
اس موقع پر ریاستی ترجمان اور ضلعی صدر، ڈاکٹر انوراگ مشرا نے بتایا کہ آج پوری ریاست کے ضلع کواٹر پر عام آدمی پارٹی کے کارکنان صوبے کے بدحال نظام ،خواتین پر ظلم و آگرہ میں سنجلی کو زندہ جلانے کے واقعہ کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔موجودہ یوگی حکومت میں عصمت دری قتل اور چھڑ خانی جیسے واقعات عام ہو گئے ہیں مسلسل بڑھتے جرائم کی وجہ سے خواتین اپنے آپ کو ریاست کے ہر کونے میں غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں اور ان کے اندر خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے، جو حکومت بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ دیتی تھی وہی حکومت آج خواتین پر ظلم روک نہیں پا رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ سنجلی قتل کی سی بی آئی جانچ ہونی چاہئے اور ایسے تمام معاملات میں فاسٹ ٹریک کورٹ کی ذریعہ تین ماہ کے اندر قصورواروں کو سزا ملنی چاہئے۔ضلع سیکرٹری محمد حیدر خان نے کہا کہ قانون کے سوال پر یوگی حکومت مکمل طور فیل ہو چکی ہے اور لوگوں کی توجہ بھٹکانے کے لئے اب بجرنگ بلی کی ذات بتانے لگ گئی ہے۔اسمبلی حلقہ انچارج مڑیاہوں اجے یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت فلاپ ثابت ہو ئی ہے شاہ گنج اسمبلی انچارج محمد غالب نے کہا کہ سنجلی قتل نے پوریصو بے اور سماج کو شرمسار کیا ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ضلع تنظیم کنوینر سوم کمار ورما نے کہا کہ ریاستی حکومت قانون کا نظام قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے، اور آئندہ آنے والے انتخابات میں اس کا نتیجہ بھگتنا ہوگاخاتون ونگ کی ضلع صدر نندنی ساہو نے کہا کہ جب ریاست میں بیٹیاں بی جے پی کے بدحال نظام سے بچیں گے تبھی تو پڑھیں گی ودھان سبھا انچارج مگرا بادشا ہ پور منیش کیسری نے کہا کہ ریاستی حکومت سرکاری مشینریوں کا غلط استعمال کر سرکا ری دفاتر میں ہدایات دے کر زبردستی گڈ گورننس یوم کا پروگرام منعقد کر رہی ہے۔اس مو قع پر راکیش چترویدی، کامتا پرساد سنگھ، سنیل یادو، وکیل احمد انصاری، منیش کیسری، اجے یادو، ببلو گپتا، راجیش یادو، راجندر سنگھ، امرناتھ یادو، دیواکر موریہ، راجت یادو، تیرتھ راج یادو، شیام لال پٹیل، وغیرہ خصوصی طور پر موجود رہے۔