Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 27, 2018

جونپور۔شاہگنج۔زمینی تنازعہ چلتے کئی جگہوں پر مار پیٹ۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
شاہ گنج کو توالی حلقہ کے مختلف گاؤں میں زمینی تنازعہ میں ہو ئی مار پیٹ میں گیارہ لو گ زخمی ہو گئے۔موقع پر مو جود لوگوں نے پولیس کو اطلاع دینے کے بعد زخمیوں کو اسپتال پہنچا یا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ کو توالی حلقہ کے شیخ ولیا ں گاؤں کی رہنے والی شیلا 40 زوجہ ادے راج اما 20 بنت ادے راج کرن 35 راج کماراور چھلئی 35 ولد جوکھن، اور دوسرے فریق سے بنواری لال 50 ولد راج بلی کے درمیان زمینی تنازعہ چل رہاتھا کہ معمولی بات کولے کر دونوں میں ما ر پیٹ ہو گئی جس میں دونوں جا نب سے تمام لوگ زخمی ہو گئے۔
اسی تر تیب میں ارگو پو رکلاں گاؤں کی رہنے والی نیلم دیوی 30 زوجہ شری پتی اور جے پرکاش 36 ولد منی لال دونوں کو زمینی تنازعہ میں پٹی داروں نے پیٹ کر زخمی کر دیا۔پٹی چکیسر گاؤں میں راجیش کمار 27لدرام اجور کو پرانی رنجش کو لے کر پٹی داروں نے لا ٹھی ڈندوں سے پیٹ کر زخمی کر دیا۔سدھائی گاؤں کے رہنے والے جیالا ل یاد و58 ولد رام ہرکھ اور انوراگ یا دو 26 ولد جیالال اور رام لال 48 ولد رام ہرکھ کے درمیان ہو ئی ما ر پیٹ میں تینوں زخمی ہو گئے۔موقع پر مو جود لوگوں نے پولیس کو اطلاع کر نے کے بعد زخمیوں کو شاہ گنج کے مردانہ اسپتال پہنچا یا۔