جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
میزلس، روبیلا ٹیکہ کاری میں عدم توجہی کرنے پر ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری نے شہر کو دو اسکولوں پر جرمانہ لگاتے ہوئے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کر دیا ہے۔ضلع مجسٹریٹ کی اس کاروائی سے ضلع کے اسکول انچارجوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری نے بتایا کہ اس وقت ضلع میں خسرہ روبیلا ٹیکہ کاری کی مہم چلائی جا رہی ہے جس کے تحت 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو ٹیکہ لگایا جانا ہے۔اسی سلسلے میں سبھی اسکولوں کے 15 سال تک کے بچوں کو ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ صدر تحصیل میں واقع مریم اورینٹل اسکول بیگم گنج چنگی اور سارہ چلڈرن گارڈن اسکول ڈھالگر ٹولا کے زریعے ویکسینیشن مہم میں محکمہ صحت کی ٹیم کا تعاون نہ کرنے پر انھوں نے دونوں اسکولوں پر 10-10 ہزار روپے کا جرمانہ لگاتے ہوئے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیوں نہ مذکورہ دونوں اسکولوں کی منظوری منسوخ کرنے کے لئے تجویزبھیجا جائے۔
متفرق
Saturday, December 1, 2018
Home
مقامی
ٹیکہ کاری مہم میں عدم توجہی دکھانے پر ضلع مجسٹریٹ نے لیا ایکشن۔دو اسکولں پر عائد کیا جرمانہ۔
ٹیکہ کاری مہم میں عدم توجہی دکھانے پر ضلع مجسٹریٹ نے لیا ایکشن۔دو اسکولں پر عائد کیا جرمانہ۔
Author Details
www.sadaewaqt.com