Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 1, 2018

سماجوادی پارٹی کی ضلع یونٹ کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
ایک سے دس دسمبر تک سبھی کارکنان ووٹر لسٹ کی نگرانی کریں۔
پارسناتھ یادو۔سابق وزیر یو پی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
سماجوادی پارٹی کی ماہانہ میٹنگ ہفتہ کو ضلع صدر لال بہادر یادو کی صدارت میں ضلع دفتر شہر کے شاہی اٹالہ مسجد کے قریب منعقدہوئی جہاں ممبر اسمبلی پارس ناتھ یادو نے ووٹر لسٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ووٹر بن گئے ہیں، وہ 1 سے 10 دسمبر تک ان کا نام صحیح اور  مانیٹرنگ کرنا ہی ایک اہم کردار ہوں گے۔ ضلع صدر لال بہادر یادو نے تمام بوتھوں کے صدر، سیکٹر انچارج اور پارٹی کارکنوں سے اپیل کیا کہ کارکنان مکمل طور اپنے علاقوں میں رہ کر سماجوادی ووٹروں کی فہرست میں نام نہ کٹنے دیں۔ سابق ایم ایل سی رکن للن یادو نے کہا کہ آج بی جے پی حکومت ہے جو الیکشن جیتنے کے لیے کسی بھی حد پر جا سکتی ہے لیکن اگر ہمارے بوتھوں کے انچارج اپنے ووٹروں کے نام کو کٹنے سے بچا لیتے ہیں تو سماجوادی سرکار بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ اس موقع پر ضلع پنچایت صدر راج بہادر یادو، سابق ایم پی طوفانی سروج، سابق وزیر راج نرائن بند، جوالا پرساد یادو، شری رام یادو، سابق وزیر ڈاکٹر کے پی یادو، بانکے لال شرما، ڈاکٹر اودھناتھ پال، سوچن رام وشوکرما، ضلع ترجمان راہل ترپاٹھی، راکیش موریا، نیرج پہلوان، راجدیو یادو، کیلاش یادو، رماپتی یادو، امت یادو، راجندر یادو ٹائیگر، سبھاش سنگھ، کمال اعظمی، شرون جیسوال،، پنکج یادو،شبنم ناز، مالتی نشاد، منوج موریا، منٹو یادو سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔ نظامت ضلع جنرل سکریٹری حسام الدین شاہ نے کیا۔