Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 7, 2018

دہلی کی ریاستی سرکار نے فیس میں اضافہ کرنے پر اسکول کا رجسٹریشن کینسل کیا۔

صدائے وقت نمائندہ/ ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .   نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کی ریاستی آم آدمی پارٹی کی سرکار نے ایک پرائیویٹ اسکول کا رجسٹریشن  منظوری صرف اس لئیے رد کر دیا کہ مذکورہ اسکول بغیر سرکاری اجازت کے من مانی ڈھنگ سے اسکول کی فیس میں اضافہ کر دیا تھا۔معاملہ دہلی کے دواریکا پوری سیکٹر 22 میں قائم ماونٹ کارمل اسکول کا ہے۔اس بابت تعلیمی ڈائریکٹر سنجے گویل نے منظوری ختم کرنے / واپس لینے کا حکم جاری کیا ہے۔تاہم فروری سے ہو رہے امتحانات کے مد نظر یہ حکم اگلے سیشن 2019 /20 سے لاگو ہوگا۔اسکول انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اگلے سیشن سے اسکول میں داخلہ نہ لیں۔دوسری طرف سرکار نے شعبہ تعلیم کو اس بات کی بھی ہدایت دی ہے کہ وہاں کے طلباء کے داخلے کو یقینی بنانے کا انتظام کرلیں۔
در اصل دہلی میں کسی بھی پرایئویٹ اسکول کو فیس میں اضافہ کے لئیے حکومت سے اجازت لینی پڑتی ہے۔مگر مذکورہ اسکول نے اجازت نہیں لی۔شعبہ تعلیم کی جانب سے کئی ایک نوٹس بھیجی گئی مگر اسکول انتظامیہ نے کوئی جواب نہ دیا۔
اسکول انتظامیہ کے مطابق یہ ایک اقلیتی تعلیمی ادارہ ہے اور انتظامیہ کو حق ہے کہ وہ آزادانہ طور پر فیصلہ لے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکول کے لوگ سپریم کورٹ کے اس حکم کی ان دیکھی کر رہے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری زمین پر بننے والے سبھی اسکول کو دہلی سرکار کی ہدایات کو ماننا پڑے گا۔