جون پور اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
برسٹھی تھانہ حلقہ کے عالم گنج بازار میں گزشتہ شب صرافہ تاجر سے مارپیٹ کر لوٹ کئے جانے سے مشتعل بیوپاریوں نے بازار کے چوراہے پر جام لگا دیا۔اس دوران مشتعل ہجوم نے پولیس کی کارکردگی کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔جام کی اطلاع ملتے ہی پہنچے سی او مڑیاہوں نے ضلع کی سرحد پر چوکی قائم کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتاری کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے جام کو ختم کرایا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ بازار رہائشی شیوا ولد راج کمار سونی جو کی صرافہ تاجر ہے گزشتہ روز اپنے ساتھی کے ساتھ بھدوہی ضلع کے سریاواں بازار سے لاکھوں روپے کے زیورات لیکر واپس گھر لوٹ رہا تھا کہ جیسے ہی گوپی پور ورونا ندی پل کے قریب پہنچا پہلے سے موجود بدمعاشوں نے اصلحہ کے دم پر اسے روک لیا اور مارپیٹ کر زخمی کرتے ہوئے زیورات سے بھرا بیگ لوٹ کر فرار ہو گئے۔الزام ہے کہ اطلاع دینے پر پہنچی پولیس نے متاثر کو گاڑی میں بیٹھا کر کچھ دور لے جانے کے بعد واردات بھدوہی ضلع میں بتاتے ہوئے علاج کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے واپس بھیج دیا۔کسی طرح گھر پہنچنے کے بعد جب متاثر نے بیوپاریوں سے پولیس کی کارکردگی کو بتایا تو سبھی مشتعل ہو گئے اور جمعہ کے روز روڈ پر جام لگا دیا۔جام لگتے ہی دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی۔جام کی اطلاع ملتے ہی پہنچے سی او مڑیاہوں اودھیش کمار شکلا پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور مشتعل ہجوم کو ضلع کی سرحد پر پولیس چوکی کی تعمیر کرانے ، ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے جام کو ختم کرایا۔پولیس نے متاثر صرافہ کی تحریر پر نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔
نوٹ۔۔۔فوٹو۔۔سی او مڑیاہوں احتجاجیوں سے بات چیت کرتے ہوئے۔
متفرق
Friday, December 7, 2018
صرافہ تاجر سے لوٹ۔۔عوام نے سڑک جام کر کےکیا احتجاجی مظاہرہ
Author Details
www.sadaewaqt.com