Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 10, 2018

اعظم گڑھ۔۔عام آدمی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ۔ریاستی سرکار کی برخاستگی کا مطالبہ۔

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش۔۔نمائندہ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ریاست کی نظم و نسق کے بگڑتے حالات و بلند شہر کے پرتشدد واقعہ کے خلاف اعظم گڑھ عام آدمی پارٹی نے کلکٹری کچہری اعظم گڑھ چوراہے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔اور ریاستی سرکار کی برخواستگی کی مانگ کی۔عاپ کارکنان نے ریاستی سرکار کے خلاف جم کر نارے بازی کی اور گورنر اتر پردیش کو مخاطب کرتے ہوئے اے ڈی ایم ( نظم ونسق) کو ایک میمورنڈم پیش کیا ۔جس میں مانگ کی گئی ہے کہ ریاستی میں بڑھتے ہوئے بد عنوانی کے واقعات، نظم و نسق کے  بگڑتے حالات، چوری رہزنی۔عصمت دری و جرائم میں اضافہ ۔پولیس و سرکاری عملہ کی حفاظت میں نا کام اور حالیہ بلند شہر میں تشدد کے واقعات کے مد نظر ریاستی حکومت کو بر خاست کیا کائے۔
اس موقع پر پارٹی کے ضلع صدر راجیش یادو ایڈوکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں یوگی سرکار ہوری طرح فیل ہوچکی ہے۔جرائم میں اضافہ ہوا ہے ۔سماج میں فرقہ واریت کا زہر گھولا جارہا ہے ایسے حالات میں ریاستی گورنر کو چاہئیے کہ یوگی سرکار کو برخاست کرے۔
بلند شہر کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انسپکٹر سبودھ سنگھ کا قتل کسی بہت بڑی سازش کا نتیجہ ہے انھوں نے مانگ کی کہ متوفی انسپکٹر کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپیے کا معاوضہ دیا جائے۔
اس موقع پر بڑی تعداد میں عام آدمی پارٹی کارکنان موجود رہے۔