Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 21, 2018

اب ضلع سلطان پور کا بھی نام تبدیل کرنے کا مطالبہ۔

سلطان پور۔اتر پردیش۔۔۔نمائندہ۔
اتر پردیش میں شہروں کے نام تبدیل کرنے کی ہوڑ سی لگی ہے۔الہ آباد اور فیض آباد کا نام تبدیل کئیے جانے کے بعد ہر متعصب بی جے پی کا نیتا اپنے شہر کے نام کی تبدیلی کی مانگ کرنے لگا ہے۔اسی سلسلے میں ضلع سلطان پور کے اسمبلی ممبر دیو منی دویدی نے سلطان پور کو کشبھون پور کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ قدیمی تاریخ میں سلطان پور کی جگہ کا نام کشبھون پور ہی درج ہے ۔ان کا دعویٰ ہے کہ سلطانپور کا نام خلجی خاندان کے نام پر رکھا گیا تھا ۔انھون نے تاریخ رگھوبنش مہا کابیہ کا اور سلطان پور گزٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس شہر کا نام تبدیل کرکے اس کے قدیمی نام پر کر دیا جانا چاہئیے۔
اس کے قبل اعظم گڑھ، لکھنئو، علی گڑھ و دیگر شہروں کے نام کی تبدیلی کا مطالبہ کیا جا چکا ہے۔