Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 1, 2018

زمینی تنازعہ حل کرانے کے بجائے تھانہ انچارج نے کی ایکطرفہ کاروائی

جون پور اتر پردیش ۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سریری تھانہ حلقہ کے رامپور نسفی گاؤں رہائشی روندر کمار پٹیل نے ضلع مجسٹریٹ کو درخواست دے کر یہ الزام لگایا کہ اس کی آراضی نمبر 422 کی زمین پر مخالف امرت لال کنوجیا کے زریعے جبراً تعمیر کرایا جا رہا ہے جب کہ مذکورہ زمین پر عدالت کاامتناعی حکم اور سماعت زیر غور ہے۔معاملے کی شکایت کرنے متاثر سریری تھانے پر پہنچا تو تھانہ انچارج سریری وریندر کمار ورما نے شکایت دہندگان کو ہی تھانے پر بٹھا لیا اور مخالفین کو مذکورہ زمین پر امتناعی حکم کے باوجود بھی تعمیر کرانے کی اجازت دے دی جس سے  متاثر نے آئی جی زون وارانسی سے  شکایت کی تھی جس سے ناراض تھانہ انچارج نے متاثر کو ہی اس کے  رشتہ دار کے ساتھ ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دی ہے۔پولیس کے اس رویہ سے نوجوان بہت خوف زدہ اور الجھن میں ہے۔ وہیں ہفتے کی دوپہر متاثرنوجوان نے ضلع مجسٹریٹ کو درخواست دے کر تھانہ انچارج سریری کے زریعے فرضی ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے مقدمے میں نہ پھنسانے اور مذکورہ صورت میں مناسب کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے۔ اس ضمن میں سی او مڑیاہوں اودھیش کمار شکلا نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کراکر مناسب کارروائی کی جائے گی۔