Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 2, 2018

آٹو رکشا و کار میں تصادم۔دو افراد شدید طور پر زخمی۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
منگرابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے ڈاک بنگلے کے قریب جونپور شاہراہ پر اتوار کے روز کار اور آٹورکشاء میں ہوئی آمنے سامنے تصادم میں آٹو میں سوار دو افراد شدیدطور سے زخمی ہو گئے۔
اطلاع کے مطابق منگرابادشاہ پور سے مسافروں کو لیکر آٹو رکشاء پوارا جا رہا تھا کہ جیسے ہی ڈاک بنگلے کے قریب جونپور شاہراہ پر پہنچا تھا سامنے سے آرہی تیز رفطار کار سے تصادم ہو گئی جس کے سبب میں آٹو ڈرائیور سوامی ناتھ45ولد بھگوان دین ساکن پوارا اور اچورا گاؤں رہائشی راکیش 41ولد یمونا شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ کے بعد ڈرائیور کار لیکر فرار ہو گیا۔مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔