صدائے وقت۔(نمائندہ)۔
ہندوستان دہشت گردی کو لیکر پاکستان کی مدد کو تیار ہے اور اس لڑائی میں وہ پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہے مگر پاکستان سے بات چیت صرف دہشت گردی جیسے مسائل پر ہوگی۔کشمیر پر نہیں اس لئیے کہ کشمیر کوئی ایشو ہی نہیں ہے۔
یہ باتیں ہندوستانی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے جے پور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔انھوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان خود بھی دہشت گردی سے پریشان ہیں اگر پاکستان طالبان سے لڑنے میں اپنے آپ کو غیر فعال پاتا ہے تو ہندوستان اس کی مدد کرنے کو تیار ہے۔
ادھر پاکستانی وزیر اعظم نے کچھ روز قبل کرتارصاحب کیری ڈور کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان صرف تنازعہ ہے تو وہ کشمیر کا ہے جسکو دونوں ممالک کے رہنماوں کو آپسی بات چیت کے ذریعہ حل کر لینا چاہئیے۔
متفرق
Sunday, December 2, 2018
ہندوستان دہشت گردی سے لڑنے میں پاکستان کی مدد کو تیار۔راج ناتھ سنگھ۔
Author Details
www.sadaewaqt.com