Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 24, 2018

عمران خان کو اویسی کا دو ٹوک جواب!!!۔

صدائے وقت / ذرائع۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلند شہر تشدد کے واقعہ کو لیکر فلم اداکار کے بیان پر جہاں ملک میں واویلا مچا تھا وہیں پاکستانی وزیر اعظم نے بھی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان کے وزیر اعظم کو اقلیتوں کے تئیں سلوک کو لیکر بیان دے ڈالا۔عمران خان نے کہا تھا کہ ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ غیر برابری کا سلوک ہوتا ہے۔ہم مودی کو سکھائیں گے کہ اقلیتوں کیساتھ کیسا سلوک کرنا چاہئیے۔
نصیرالدین شاہ نے عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ " آپ اپنے ملک کی فکر کریں۔" یہ ملک 70 سالوں سے مضبوط جمہوری ملک ہے ۔ہم جانتے ہیں کہ ہمکو اپنی دیکھ بھال کیسے کرنی ہے۔

اب اس معاملے میں آل انڈیا اتحاد المسلمین کے قومی صدر ، ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی بھی سامنے آگئے ہیں۔انھوں نے پاکستانی وزیر۔اعظم کو دو ٹوک لفظوں میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ " پاکستان کے آئین کے مطابق وہاں کا صدر کوئی غیر مسلم نہیں ہو سکتا۔صرف مسلمان شہری ہی ہو سکتا ہے ۔اس کے برخلاف ہمارے ملک میں دلت ، مسلمان، سکھ۔سبھی صدر بن چکے ہیں۔
ایک ٹویٹ کے ذریعہ اویسی نے کہا کہ جمہوری اقدار کی پاسداری میں " خان صا حب" کو ہم سے سیکھ لینی چاہئیے۔