Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 18, 2019

ایودھیا میں عام آدمی پارٹی کاکنان ہر دفعہ 144 کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمات واپس نہ لئیے گئے تو 23 جنوری کو ایودھیا میں اجتحاجی مظاہرہ و گرفتاری۔

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش۔صدائے وقت/ پریس ریلیز۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
گزشتہ دنوں عاپ کے ذریعہ  ایودھیا میں" بھاجپا بھگاو۔۔بھگوان بچاو" ریلی کے انعقاد کے بعد ضلع حکام نے عاپ کے قومیبترجمان و راجیہ سبھا ممبر سنجئے سنگھ سمیت تقریباً 200 کارکنان پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے  الزام میں درج کئیے گئے مقدمے کو اگر ایک ہفتہ کے اندر واپس نہ لیا گیا تو نیتا سبھاش چندر بوس کے یوم ولادت 23 جنوری کے موقع پر سنجئے سنگھ ایودھیا میں سول لائن واقع گاندھی مجسمہ کے قریب اپنے ساتھیوں / کارکنان کے ساتھ دن میں 11 بجے سے احتجاجی مظاہرہ کریں گے و گرفتاری دیں گے۔
یہ جانکاری اعظم گڑھ عاپ ضلع صدر راجیش یادو نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ دی۔
انھوں نے کہا کہ بنارس اور ایودھیا میں مندروں اور آثار قدیمہ کی عمارتوں کو توڑ کر بی جے پی سرکار تجارتی کیوروڈور بنا رہی ہے ۔عاپ کارکن مندروں کو بچانے نکلے ہیں اور ان پر ضلع حکام مقدمہ درج کر رہی ہے۔اس مسلے پر عاپ کے قومی ترجمان سنجئے سنگھ نے وزیر اعلیٰ یو پی اور وزیر اعظم ہند کو خط لکھ کر اپنی تشویش کا اظہار بھی کیا۔
اس معاملے میں ریاستی حکومت سے اپیل کک گئی یے کہ بنارس میں ج۔ مندروں و عمارتوں کو توڑا گیا ہے اس کو پھر سے گورمنٹ تعمیر کرائے اور ایودھیا میں جن 176 مندروں کو توڑنے کا نوٹس دیا گیا ہے اس کو واپس لے ورنہ عام آدمی پارٹی ریاستی سطح پر تحریک چلائے گی۔