Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 22, 2019

" رسم حلوہ کے ساتھ "عبوری بجٹ 2019/ 20 کی تیاریاں شروع۔۔

نئی دہلی / صدائے وقت / ذرائع۔
" رسم حلوہ "کے ساتھ ہی عبوری بجٹ 2019/ 20 کا کام شروع ہوگیا ہے۔واضح ہو کہ بجٹ کے پہلے جب اہل کار و آفیسر بجٹ کی تیاری و چھپائی کی شروعات کرتے ہیں تو حلوہ بنتا ہے اور اسٹاف کے لوگوں میں تقسیم ہوتا ہے۔اب جبکہ بجٹ کی چھپائی کا کام شروع ہوگیا ہے تو 21/01/19 کو روایتی رسم " رسم حلوہ" کی بھی ادائیگی کی گئی۔۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی علاج کے سلسلے میں امریکہ ہیں لہذا اس موقع پر وزیر خزانہ مملکت شیو پرساد شکلا اور پی۔رادھا کرشنن نے فیتہ کاٹ کر رسم حلوا کی ادائیگی کی اور حلوہ تمام ملازمیں و اہل کار میں تقسیم کیا گیا۔
واضح ہو  کہ سرکار مکمل
بجٹ نہیں پیش کرے گی کیونکہ آئندہ پارلمیانی الیکشن ہے ۔۔صرف عبوری بجٹ پیش کیا جائے گا۔اس کے لئیے پارلیمنٹ کا اجلاس 31 جنوری کو شروع ہوگا اور یکم فروری کو بجٹ پیش ہوگا۔
نارتھ بلاک میں واقع وزارت خزانہ میں بجٹ کی تیاریوں اور چھپائی کا کام شروع ہوگیا ہے جو افسر ، اہلکار اس تیاری میں لگے ہیں وہ اب بجٹ پیش ہونے تک وہیں رہیں گے ان کو نہ تو باہر نکلنے کی اجازت ہوگی ، نہ ہی کسی سے ملنے کی اور نہ ہی وہ موبائل استعمال کر سکتے ہیں۔