جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
۔کھیتاسرائے قصبہ میں دعوت اسلامی کی جانب سے چلائے جا رہے فیضان نماز کے ہفت روزہ پروگرام کے اختتام پر منگل کے روز شرکاء کو انعامات سے نوازہ گیا۔
دعوت اسلامی کی جانب سے قصبہ میں سابقہ ہفتہ سے مختلف مساجدوں میں فیضان نماز پروگرام چلایا گیا۔منگل کے روز قصبہ کے سالار گنج کی جامع مسجد میں بھدوہی سے آئے حافظ فہد کی جانب سے پروگرام کے 5شرکاء شاہ عالم محلہ سالار گنج،محمد ساجد،محمد کیش سالار گنج،محمد ابراہیم محمدآباد،محمد اچاند کو انعامات سے نوازہ گیا۔اس موقع پر لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے حافظ فہد نے کہا کہ ہمیں اپنی مساجدوں کو ویران نہیں چھوڑنا چاہیے۔نماز دین کا اول فریضہ ہے۔فیضان نماز کے کورس کے زریعے لوگوں کو نماز اور وضو کا صحیح طریقہ پتہ چلے گا۔اس موقع پر حافظ محسن اٹاری،فراض اٹاری،سید محمد طارق سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔
متفرق
Tuesday, January 1, 2019
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام اختتام پزیر،شرکاء کو دیا گیا انعام۔
Author Details
www.sadaewaqt.com