Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 22, 2019

جونپور۔"ینگ ووٹر فیسٹول کا انعقاد۔"

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
ضلع الیکشن افسر اروند ملپا بنگاری کی قیادت میں چلائے جا رہے ووٹر بیداری مہم کے تحت شہر کے رضا ڈی ایم شیعہ انٹر کالج کے احاطے میں یوتھ ووٹر فیسٹیول منعقد کیا گیا۔پروگرام کا افتتاح ایس ڈی ایم صدر منگلیش دوبے نے آسمان میں یوتھ ووٹر فیسٹیول لکھا غبارہ چھوڑ کر اور شمع روشن کر کیا۔ اس موقع پر انتخابی بیداری کو فروغ دینے اور بیداری کے سبب کے لئے ووٹ فیصد میں اضافہ کرنے کے مقصد کیلئے نعرہ اور پوسٹر مقابلہ منعقدکیا گیا۔
اس موقع پر ایس ڈی ایم صدر نے کالجوں میں الیکشن خواندگی کلب کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ اس کلب کے نوجوان ممبران کے تعاون سے نوجوان ووٹر فیسٹیول منایا جا رہا ہے۔ ہندوستان ایک نوجوان ملک ہے اور ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھو ں میں ہے، 18 سال مکمل کر چکے نوجوان اپنا ووٹر کارڈ بنواکر جمہوریت کا حصہ بنے تاکہ انتخابات کے وقت اپنے پسند کے امیدواروں کو اپنا حق رائے دہی دے سکے۔ انہوں ممکنہ ووٹروں سے بھی لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان اپنی ذمہ داری سمجھے اور اپنے ارد گرد کے بالغوں کو بھی ووٹنگ شناختی کارڈبنوانے اور وقت وقت پر ووٹ دینے کے لئے حوصلہ افزائی کریں۔نوجوان فیسٹیول میں شیعہ انٹر کالج، ڈاکٹر اختر حسن رضوی شیعہ ڈگری کالج، مینا رضوی انٹر کالج کے طالب علم طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر انچارج اسسٹنٹ ضلع الیکشن افسر برجیش چترویدی، تحصیلدار صدر گیانیندر سنگھ، سویپ کوآرڈنیٹر رمیش چندر یادو، محمد عباس، پرنسپل تحسین فاطمہ، پرنسپل ڈاکٹر صادق رضوی،کمیل حیدر، حسن سعید، محمد رضا، ناگیندر، اودھیش پانڈے، سید عامر مہدی، اعظم خان،کیپٹن اسلم،  انجم سعید، رخسانہ، لیکھ پال سنجے رائے، وشنو نرائن سنگھ، شیام بہادر، وجے شریواستو وغیرہ لوگ موجود رہے۔پروگرام کی نظامت سویپ کوآرڈنیٹر سید محمد مصطفی اور آئے ہوئے لوگوں کا شکریہ کالج کے مینیجر نجم الحسن نظمی نے کیا۔