Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 11, 2019

جمیتہ علماء پھولپور کا انتخابی اجلاس منعقد۔


مولاناابوالخیرقاسمی صدر/مولاناشاہدندوی جنرل سکریٹری اورمولاناثاقب قاسمی سکریٹری منتخب
____________________
پھول پور/اعظم گڈھ اتر پردیش۔ 10 جنوری  2019 / صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
آج بعد نماز ظہر بمقام مسجد نور جامعہ شرقیہ اسلامیہ لونیا ڈیہ جمیعتہ علما ء پھولپور کا نۓ ٹرم کے لئے  انتخابی اجلاس زیر صدارت مولانا ابوالخیر قاسمی ناظم  جامعہ شرقیہ اسلامیہ منعقد ہوا، اجلاس کا آغاز مولانا قاری اظہر استاذ جامعہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد صدر محترم نے انتخابی اجلاس کی اہمیت و افادیت نیز جمیعت کے اغراض و مقاصد پر مختصراً روشنی ڈالی۔
  مفتی محمد شاہد ندوی نے سابقہ کاروائی کو پڑھ کر سنایا اور گزشتہ ٹرم میں بھی جمیعتہ کے پلیٹ فارم سےانجام دیے گئے امور کی ایک مختصر رپورٹ پیش کی جس پر اراکین منتظمہ  نے اطمینان کرتے ہوئے قلبی فرحت و مسرت کا اظہار کیا بعدہٗ مفتی  عمران قاسمی کےمشورہ سے مفتی محمد شاہد نے گزشتہ ٹرم کا حساب و کتاب پیش کیا جس کو دیکھ کر تمام اراکین نے مکمل اطمینان کا اظہار کیا اس کے بعد نۓ ٹرم کے لیے باضابطہ عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا اس انتخابی اجلاس میں مولانا ابوالخیر قاسمی کو  باتفاق رائے صدر منتخب کیا گیا ان کے علاوہ جن عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا ان کی تفصیل کچھ اس طرح ہے (1)‏نائبین صدور مفتی محمد عمران قاسمی جگدیش پور ی ؛حافظ شاہ عالم برولی ؛ حاجی محمد اکرم صاحب ماہل ۔
جنرل سیکریٹری مفتی محمد شاہد ندوی ؛(3)
سکریٹری :مولانا محمد ثاقب قاسمی، مولانا محمد اسجد قاسمی ؛ حافظ ہارون رشید صاحب ماھل (4)خازن حاجی محمد شفیق  ۔کسہا (5)نائب خازن : مولانا شفقت جاویدقاسمی پھول پور ؛الحمداللہ بڑے ہی اطمینان و سکون کے ساتھ انتہائی سنجیدگی کے ماحول میں باتفاق رائے انتخابی اجلاس اختتام کو پہنچا اس موقع پر مذکورہ یونٹ کے عہدے داران کے علاوہ جناب حضرت مولانا فیض الرحمٰن  مظاہری نائب ناظم جامعہ مولانا عقیل احمد بہیرو پور مولانا عظیم الرحمن نوادہ مولانا عبداللہ نوادہ مولانا ارشاد احمد نظام پور حافظ ریاض احمد منڈور حافظ نعیم احمد صاحب منتظم بھائی اور علاقے کے دیگربے شمار  معزز اراکین نے شرکت فرمائی اخیر میں صدر اجلاس کی  دعا پر اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا