Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 13, 2019

عام آدمی پارٹی کا مارچ " بھاجپا بھگاوٰ۔۔بھگوان بچاوٰ" ایودھیا سے کاشی تک اختتام پزیر۔

جونپور ۔۔اتر پردیش۔نمائندہ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
عام آدمی پارٹی کی مرکزی ہدایت پر پارٹی کے قومی ترجمان ، راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ کی قیادت میں " بھا جپا بھگاوٰ۔۔بھگوان بچاوٰ " مارچ 12 جنوری کو ایودھیا کے رام سنیہی گھاٹ سے شروع ہوکر آج مورخہ 13 جنوری کو وارانسی کے راجندر پرساد گھاٹ پر اختتام ہوا۔یہ مارچ ایودھیا، فیض آباد، سلطان پور، بدلا پور، جونپور، پنڈرا ، بابت پور  کے راستے بنارس پہنچی۔اس دوران سنجے سنگھ کے ساتھ چل رہے عاپ کارکنان کا جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا گیا کئی مقامات پر کارنر میٹنگ کا بھی انعقاد ہوا۔
مورخہ 13 جنوری کو جونپور شہر پہنچنے پر ضلع عاپ یونٹ نے ڈاکٹر انوراگ مشرا کی قیادت میں پرزور استقبال کیا ۔اس موقع پر ایک جلسہ میں کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی ہمیشہ سماج کو توڑنے کا کام کرتی ہے اس نے سماج کے ساتھ ساتھ بھگوان کو بھی توڑنے اور بیچنے کا کام کیا ہے۔ایودھیا میں بہت سی قدیم مندروں و آثار قدیمہ کی عمارتوں کو توڑ کر تجارتی مراکز بنانے کی اسکیم بنائی جارہی ہے وہیں کاشی وشوناتھ میں بھی ایسا ہی کیا جا رہا ہے۔
قدیم و آثار قدیمہ سے متعلق عمارتوں و مندروں کو توڑا جا رہا ہے اور وہاں پر کاشی کیریڈور بنایا جارہا ہے اور یہ سب امبانی کے اشارے اور پلاننگ سے ہو رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ مودی سرکار کو اس بار ہر قیمت پر حکومت سے بھگانا ہے .
: اس موقع پر وارانسی، اعظم گڑھ، جونپور ، امبیڈکر نگر، فیض آباد کے عاپ کارکنان خاصی تعداد میں موجود رہے۔