Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 12, 2019

جمہوریت میں اسی قوم کو حقوق ملتے ہیں جو سیاسی طور پر متحد ہوتے ہیں۔ مولانا طاہر مدنی کا راشٹریہ علماء کونسل کے اجلاس میں بیان۔

۔اتر پردیش۔۔نمائندہ / عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . . . 
راشٹریہ علماء کونسل کا ایک اجلاس لالگنج اسمبلی حلقہ کے تحت بیری ڈیہہ بازار میں منعقد ہوا۔پارلیمانی الیکشن کے مد نظر راشٹریہ علماء کونسل نے اپنی موجودگی درج کرانے کےلئیے اپنی فعالیت میں اضافہ کر دیا ہے لگاتار نکڑ سبھا، کارکنان اجلاس و عوامی رابطہ سے اپنی کارکردگی کا مظاہر کر رہی ہے۔اسی سلسلے میں لال گنج اسمبلی حلقہ کے بیری ڈیہہ بازار میں اسمبلی کارکنان جلسہ کا انعقاد کیا ۔پروگرام میں بطور مہمان خصوصی کونسل کے قومی جنرل سکریٹری نے اپنے خطاب میں بی جے پی کے ساتھ ساتھ سماج وادی و بہوجن سماج پارٹیوں کی کھل کر تنقید کی۔انھوں نے کہا کہ اگر اپنی قیادت ہوتی اور کوئی اپنی پارٹی کا ایم پی ہوتا تو وہ پارلیمنٹ میں آپ کی آواز بلند کرتا۔انھون نے کہا کہ جمہوریت میں اسی قوم کو حقوق ملتے ہیں جو سیاسی اعتبار سے متحد و بیدار ہوں۔
اس موقع پر قومی نائب صدر شہاب اختر نے کہا کہ یو پی میں یوگی سرکار ہر محاذ پر فیل ہے۔لاء اینڈ آرڈر کی حالت بہت خراب ہے ۔جو حکومت اپنے پولیس اہل کار کی حفاظت نہیں کر سکتا وہ عوام کی کیا کرے گا۔
یوتھ ونگ کے صوبائی صدر نور الہدیٰ نے کاکنان کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی ایکتا کو مظبوط کریں اور سماج کے ہر طبقہ کو جوڑ کر ایک مضبوط متبادل فراہم کرکے عوام کے سامنے آئیں۔انھون نے کہا کہ الیکشن کے قریب آتے ہی مسلمانوں پر خوف طاری کرنے کے لئیے مسلم نوجوانوں کی گرفتاریاں شروع ہیں۔
اس موقع پر محمد حارث کو یوتھ ونگ کا صوبائی سکریٹری اور اجمل خان کو اسمنلی حلقہ لالگنج کا صدر نامزد کیا گیا۔اس کے علاوہ کئی لوگوں نے اس موقع پر پارٹی میں شامل ہوئے۔اس اجلاس کی صدارت ضلع صدر اعظم گڑھ شکیل احمد اور نظامت طالب اعظمی نے کی۔اس اجلاس میں پارٹی کارکنان کے علاوہ عوام کی کافی تعداد موجود رہی۔